ایودھیا: ’یوگی مندر‘ سے وزیر اعلی یوگی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کی گاڑی میں آئے اور مورتی کو لے گئے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مندر بنوانے والے پربھاکر موریہ نے خود مورتی کو غائب کرایا ہے۔

یوگی مندر، تصویر آئی اے این ایس
یوگی مندر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش میں ایودھیا-پریاگ راج ہائی وے کے کنارے کلیان بھدرسا گاؤں موریہ کا پوروا میں بنائے گئے یوگی مندر سے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا مجسمہ پُر اسرار طور پر غائب ہو گیا ہے۔ مجسمہ کی گمشدگی کے حوالے سے دو بیانات سامنے آئے ہیں۔ ایک پولیس کا بیان ہے اور دوسرا بیان مقامی لوگوں کا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کی گاڑی میں آئے اور مورتی کو لے گئے۔ ساتھ ہی پولیس کا کہنا ہے کہ پربھاکر موریہ جس نے خود مندر بنوایا تھا اس نے مورتی کو غائب کرایا ہے۔

یوگی مندر کی تعمیر پربھاکر موریہ نے کروائی تھی، جو ایک مقامی رہائشی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا مبلغ بتایا جاتا ہے۔ مورتی کے غائب ہونے پر انسپکٹر انچارج راجیش سنگھ نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ مورتی کون لے گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ مندر بنانے والا پربھاکر موریہ خود مورتی لے گیا ہو۔ اس کا موبائل بھی بند ہے۔ انسپکٹر انچارج نے بتایا کہ پربھاکر موریہ کی تلاش جاری ہے۔


اتوار کے روز تحصیل سوہاوال کے انتظامی عملے نے ریونیو انسپکٹر کی موجودگی میں اس زمین کی پیمائش کرائی جس پر یوگی مندر بنایا گیا ہے۔ ریونیو انسپکٹر دیارام ورما نے بتایا کہ جس علاقے اور زمین پر یوگی مندر بنایا گیا ہے وہ آچاریہ نریندر دیو زرعی یونیورسٹی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ اس کے گٹا نمبر 32 اور 36 ہیں اور کل رقبہ 40 بیگھہ سے زیادہ ہے۔ جبکہ گٹہ نمبر 37 میں شنی دیو کا مندر ہے جس کا رقبہ تقریباً 34 بیگھہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔