یو پی اسمبلی انتخابات: بی جے پی، ایس پی وغیرہ کے انتخابی وعدوں سے عوام ہوشیار رہیں، مایاوتی

؎بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بی جے پی، سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے انتخابی وعدوں سے ہوشیار رہیں

مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
مایاوتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ، : بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس کے انتخابی وعدوں سے ہوشیار رہیں۔ مایاواتی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹیاں انتخابات سے قبل جو وعدے کرتی ہیں بعد میں انہیں بھلا دیتی ہیں۔

مایاوتی نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا ’’یوپی میں بالخصوص بی جے پی، ایس پی، کانگریس وغیرہ کی طرف سے، ریاست کے عوام کو بہلانے اور گمراہ کرنے کے لیے، ہر روز انتخابی وعدوں کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے، اقتدار میں آنے کے بعد ان میں سے بیشتر کو بھلا دیا جاتا ہے۔ یہ ان کی اب تک کی تاریخ رہی ہے۔ عوام کو ان سے محتاط رہنا چاہئے۔‘‘


کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے جمعرات کو مرادآباد میں لڑکیوں کو اسکوٹی تقسیم کرنے اور ایس پی صدر اکھلیش یادو اور بی جے پی لیڈروں کی ریلیوں میں کیے گئے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے اپنی حکومت میں رہتے ہوئے یہاں ایسا کیوں نہیں کیا؟ ان پارٹیوں کے ارادوں پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے یہ کام یعنی اسکوٹی بانٹنے، 40 فیصد ٹکٹ دینے کے وعدے وہاں کیوں نہیں کیے جہاں اس کی حکومتیں ہیں؟ یہ بھی سوچنے کی بات ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔