یوپی اسمبلی انتخابات: بی ایس پی کی پہلے مرحلہ کے لئے 53 امیدواروں کی فہرست جاری

بی ایس پی نے 53 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار طے کر دیئے ہیں اور 5 سیٹیں باقی رہ گئی ہیں، ایک دو دن میں ان پر بھی امیدوار طے کر دیئے جائیں گے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ: مایاوتی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے لئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے مغربی یوپی کی 58 میں سے 53 سیٹوں کے امیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ یوپی میں 10 فروری کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ ہوگی اور اس میں ایک مہینے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

بی ایس پی نے 53 اسمبلی سیٹوں پر امیدوار طے کر دیئے ہیں اور 5 سیٹیں باقی رہ گئی ہیں، ایک دو دن میں ان پر بھی امیدوار طے کر دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں، مایاوتی صاف کر چکی ہیں کہ بی ایس پی اس مرتبہ کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گی اور اپنے دم پر انتخاب لڑیں گی۔ مایاوتی کا کہنا ہے کہ ان کا اتحاد سماج کے تمام طبقات سے ہے اور اسی کی بنیاد پر اس مرتبہ ان کی جماعت مکمل اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے والی ہے۔


مایاوتی نے جن 53 امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان میں 14 مسلم اور صرف تین خاتون امیدوار شامل ہیں۔ مایاوتی نے ان مسلمانوں کو امیدوار بنایا ہے، دھولانا سے باسط پردھان، گڑھ مکتیشور سے محمد عارف، شکار پور سے محمد رفیق عرف فڈّا، کول سے محمد بلال، علی گڑھ سے رضیہ خان، بوڑھانا سے حاجی محمد انیس، چرتھاول سے سلمان سعید، کھتولی سے ماجد صدیقی، میرانپور سے محمد سالم، سوال خاس سے مکرم علی عرف ننہے خاں، میرٹھ ساؤتھ سے کنور دلشاد علی، چھپرولی سے محمد شاہین چودھری، لونی سے حاجی عاقل چودھری اور مراد نگر سے حاجی ایوب ادریسی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔