یوپی اسمبلی انتخابات: اکھلیش کی فتح پور میں سید قاسم حسن کی قبر پر حاضری، فضا مکمل طور پر تبدیل

فتح پور کے انتخابی دورے پر اکھلیش یادو نے جہان آباد سے تعلق رکھنے والے اور 5 بار رکن اسمبلی رہ چکے مرحوم سید قاسم حسن کی قبر پر خراج عقیدت پیش کر کے آس پاس کے اضلاع کو بہترین اور اہم پیغام دیا ہے

فتح پور میں واقع سید قاسم کے مزار پر حاضری لگاتے اکھلیش / تصویر آس محمد کیف
فتح پور میں واقع سید قاسم کے مزار پر حاضری لگاتے اکھلیش / تصویر آس محمد کیف
user

آس محمد کیف

فتح پور: پہلے اور دوسرے مرحلے میں توقع کے مطابق ووٹنگ کے بعد اکھلیش یادو کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔ تیسرے مرحلے میں 9 یادو اکثریتی اضلاع میں ماحول کو لے کر پراعتماد اکھلیش یادو نے چوتھے مرحلے کی تیاری میں مضبوط داؤ لگایا ہے۔ مرکزی مسلم اکثریتی ضلع فتح پور میں انہوں نے ناراض مسلمانوں کو جذباتی طور پر چھوا ہے۔

منگل کے روز فتح پور میں انتخابی میٹنگ میں پہنچے اکھلیش یادو نے جہان آباد کے رہنے والے اور پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے سید قاسم حسن کی قبر پر خراج عقیدت پیش کر کے آس پاس کے اضلاع کو ایک بہترین اور اہم پیغام دیا ہے۔ اس خاندان نے جدوجہد آزادی میں بھی اپنا کردار ادا کیا تھا۔

یوپی اسمبلی انتخابات: اکھلیش کی فتح پور میں سید قاسم حسن کی قبر پر حاضری، فضا مکمل طور پر تبدیل

سید قاسم حسن کا تعلق جہان آباد کے بڑے سیاسی اور تعلیمی گھرانے سے ہے۔ وہ پانچ بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ ان کے خاندان کے قد کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعظم وی پی سنگھ، سابق وزیر اعظم چندر شیکھر، بابو جگ جیون رام، رام ولاس پاسوان، ملائم سنگھ یادو، کانشی رام اور راہل گاندھی جیسے لیڈروں نے ان کے گھر کی شان بڑھائی ہے ۔سید قاسم حسن مالٹا میں شہید ہونے والے نصرت حسین کے بیٹے ہیں۔ ان کی اہلیہ شاہین بیگم ایک دہائی تک جہان آباد کی چیئرپرسن رہیں۔ سید قاسم حسن کا انتقال 2013 میں ہوا، اس وقت وہ اسکول ٹیچر تھے۔

سید قاسم حسن کا فتح پور اور آس پاس کے اضلاع میں کافی اثر و رسوخ تھا۔ وہ 2012-17 میں فتح پور سے ایم ایل اے بھی منتخب ہوئے، جس کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ سید قاسم حسن بندکی جہان آباد کے مجاہد آزای خاندان سے تعلق رکھتے تھے، انتقال کے وقت وہ وہاں کے رکن اسمبلی تھے۔ فتح پور ضلع کی کئی اسمبلی سیٹوں پر سید قاسم حسن کا اچھا اثر مانا جاتا ہے۔ اس مرتبہ ان کے بیٹے عابد حسن فتح پور اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ مانگ رہے تھے لیکن ٹکٹ نہ ملنے سے علاقے میں ناراضگی تھی۔ ساڑھے تین لاکھ مسلمانوں کے اس ضلع میں اس بات سے مسلمانوں میں ناراضگی تھی۔ اکھلیش یادو میٹنگ کے بعد سید قاسم حسن کی قبر پر گئے جس سے انہوں نے بڑا پیغام دیا۔ فتح پور ضلع میں 6 ودھان سبھا ہیں اور ان سبھی میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی ہیں۔ 2017 میں تمام سیٹوں پر مسلم ووٹ تقسیم ہع گئے تھے ۔


یہ درست ہے کہ عابد حسین اس بار بھی ٹکٹ مانگ رہے تھے اور اس کی وجہ سے ان کے حامیوں کو مایوسی ہوئی، لیکن اکھیلیش نے علاقے کے پسندیدہ سید قاسم مرہوم کی قبر پر جاکر جو خراج عقیدت پیش کیا اس سے انہوں نے ان کے تئیں احترام کا مظاہرہ کیا۔ جذباتی عابد حسن کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مساوات اور سیاسی ریاضی اور مجبوری کو سمجھتے ہیں، لیکن حامیوں کے اپنے جزبات ہیں ، اکھلیش یادو نے یہاں آ کر سب کے جذبات کا احترام کیا ہے۔

یوپی اسمبلی انتخابات: اکھلیش کی فتح پور میں سید قاسم حسن کی قبر پر حاضری، فضا مکمل طور پر تبدیل

فتح پور کے نوجوان عقیل حسین کا کہنا ہے کہ اکھلیش یادو نے یہاں ایک ہی دن میں ہوا بدلنے کا کام کیا ہے اور عدم اطمینان کی آوازوں کو دبا دیا ہے۔ سید قاسم حسن کو پورے علاقے میں 'چاچا قاسم' کہا جاتا تھا اور اکھلیش یادو ان کے مزار پر خراج عقیدت پیش کرت کے ان کا احترام کیا ہے ۔ اس ضلع میں 3.5 لاکھ مسلمان ہیں اور یقیناً وہ اس سے متاثر ہوں گے۔ اس کے علاوہ تمام طبقے بھی مطمعن ہوں گے کیونکہ سب طبقوں میں سید قاسم حسن کی عزت تھی ۔


جہان آباد کی سابق چیئرپرسن اور سید قاسم حسن کی اہلیہ سیدہ شاہین بتاتی ہیں کہ اکھلیش یادو اتر پردیش میں ترقیاتی سیاست کا چہرہ ہیں اور وہ ایک قابل وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ وہ جہان آباد میں سیاسی پروگرام کے لیے آئے تھے۔ یہاں آکر انہوں نے میرے شوہر کی قبر پر جاکر خراج عقیدت پیش کی جو قابل ستائش قدم ہے ۔

سید قاسم صاحب کی کمی پوری نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے علاقے میں جو عزت کمائی ہے وہ حیرت انگیز ہے۔ یہاں کے تمام طبقوں نے انہیں ہمیشہ اپنا سمجھا ہے۔ سید قاسم صاحب نے کبھی ہندو مسلم کی سیاست نہیں کی، یہاں تک کہ انہوں نے قریبی گاؤں شکور آباد میں ایک شیو آلیہ کو 22 بیگھہ زمین عطیہ کی۔ ان کے علاقے کے کچھ لوگ ان کے بیٹے عابد حسین کو ترجیح نہ دینے کی وجہ سے ناراض تھے لیکن وہ اب دور ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Feb 2022, 9:43 AM