یوپی اسمبلی انتخابات: ساتویں مرحلے میں 11 بجے تک 21.55 فیصدی ووٹنگ

الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ مئو میں 24.74 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11 بجے تک 21.55 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ مئو میں 24.74 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ وہیں 19.35 فیصدی ووٹنگ کے ساتھ غازی پور سب سے نچلے پائیدان پر رہا۔ دیگر اضلاع میں ضلع چندولی میں 23.43 فیصدی، اعظم گڑھ میں 21.12 فیصدی، بھدولی میں 22.24 فیصدی، جونپور میں 21.84 فیصدی، مرزاپور میں 23.41 فیصدی، سونبھدر میں 19.68 فیصدی، وارانسی میں 21.21 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چھٹے مرحلے کے تحت 57 اسمبلی سیٹوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخشگوار واقعات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پرامن و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹروں میں ووٹنگ کے لئے کافی جوش دیکھا جا رہا ہے۔ کووڈ پروٹوکول کے تحت ووٹروں کو صرف ماسک پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشن پر سینیٹائزر اور تھرمل اسکیننگ سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

اس مرحلے میں 2.05 کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.09کرو ڑمرد، 96.04لاکھ خواتین اور 1014 تیسری جن کے ووٹر حق رائے دہی کے مجاز ہیں۔ یہ لوگ 613 امیدواروں کے قستم کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابی اصلاح پر نظر رکھنے والے تحقیقی ادارے اے ڈی آر کی رپورٹ کے مطابق اس مرحلے کے کل امیدواروں میں سے 170 کے خلاف مقدمے درج ہیں، جن میں سے 131 امیدواروں کے سنگین دفعات میں مقدمات عدالتوں میں زیر غور ہیں۔ سال 2017 کے انتخابات میں بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے 54 میں سے 36 سیٹوں پر جیت درج کیا تھا جبکہ سماج وادی پارٹی کو 11 اور بی ایس پی کو 6 سیٹیں ملی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔