یوپی اسمبلی انتخاب 2022: کس ضلع میں کب ہے ووٹنگ؟ یہاں دیکھیں تفصیل
ریاست میں 403 اسمبلی سیٹوں پر 7 مراحل میں ووٹنگ ہوگی، اس کے لیے 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، ووٹ شماری 10 مارچ کو کی جائے گی۔
اترپردیش میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ریاست کے ووٹرس یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ ان کے علاقوں میں حق رائے دہی کا استعمال کب ہوگا۔ ریاست میں 403 اسمبلی سیٹوں پر 7 مراحل میں ووٹنگ مکمل کرائے جانے کا اعلان الیکشن کمیشن نے کیا ہے۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 10 فروری، دوسرے مرحلہ کی 14 فروری، تیسرے مرحلہ کی 20 فروری، چوتھے مرحلہ کی 23 فروری، پانچویں مرحلہ کی 27 فروری، چھٹے مرحلہ کی 3 مارچ اور ساتویں مرحلہ کی 7 مارچ کو ہوگی۔ ووٹ شماری 10 مارچ کو کی جائے گی۔
آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ مرحلہ وار کن اضلاع کے ووٹرس کس تاریخ کو اپنا حق رائے دہی استعمال کر پائیں گے...
پہلا مرحلہ:
پہلے مرحلہ میں 58 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 14 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور 21 جنوری نامزدگی کے لیے آخری تاریخ ہوگی۔ ووٹ 10 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلہ کے تحت 11 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی جن کے نام ہیں شاملی، مظفر نگر، باغپت، میرٹھ، ہاپوڑ، غازی آباد، بلند شہر، متھرا، آگرہ، گوتم بدھ نگر (نوئیڈا) اور علی گڑھ۔
دوسرا مرحلہ:
دوسرے مرحلہ میں 55 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن 21 جنوری کو جاری ہوگا اور 28 جنوری نامزدگی کے لیے آخری تاریخ طے ہے۔ ووٹ 14 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 9 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی جن کے نام ہیں سہارنپور، بجنور، امروہہ، سنبھل، مراد آباد، رام پور، بریلی، بدایوں، شاہجہاں پور۔
تیسرا مرحلہ:
تیسرے مرحلہ میں 59 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 25 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور یکم فروری نامزدگی کے لیے آخری تاریخ ہوگی۔ ووٹ 20 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ تیسرے مرحلہ کے تحت 16 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی جن کے نام ہیں کاسگنج، ہاتھرس، فیروز آباد، ایٹہ، مین پوری، فرخ آباد، قنوج، ایٹاوا، اوریا، کانپور دیہات، کانپور شہر، جالون، حمیر پور، مہوبا، جھانسی، للت پور۔
چوتھا مرحلہ:
چوتھے مرحلہ میں 60 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن 27 جنوری کو جاری ہوگا اور نامزدگی کے لیے آخری تاریخ 3 فروری طے ہے۔ اس مرحلہ میں ووٹنگ کی تاریخ 23 فروری ہے۔ چوتھے مرحلہ میں 9 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی جن کے نام ہیں پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، سیتاپور، ہردوئی، لکھنؤ، اُناؤ، رائے بریلی، فتح پور، باندا۔
پانچواں مرحلہ:
پانچویں مرحلہ میں 60 اسمبلی سیٹوں پر ووٹرس اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ یکم فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے آخری تاریخ 8 فروری ہوگی۔ اس مرحلہ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 11 اضلاع کا احاطہ ہوگا جن کے نام ہیں شراوستی، بہرائچ، بارابنکی، گونڈا، ایودھیا، امیٹھی، سلطان پور، پرتاپ گڑھ، کوشامبی، چترکوٹ، پریاگ راج۔
چھٹا مرحلہ:
چھٹے مرحلہ میں 57 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 3 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور 11 فروری نامزدگی کے لیے آخری تاریخ ہوگی۔ ووٹ 3 مارچ کو ڈالے جائیں گے۔ چھٹے مرحلہ کے تحت 10 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی جن کے نام ہیں بلرام پور، سدھارتھ نگر، مہاراج گنج، کشی نگر، بستی، سنت کبیر نگر، امبیڈکر نگر، گورکھپور، دیوریا، بلیا۔
ساتواں مرحلہ:
ساتویں اور آخری مرحلہ میں 54 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ اس کے لیے 10 فروری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور نامزدگی کے لیے آخری تاریخ 17 فروری ہوگی۔ آخری مرحلہ میں حق رائے دہی کا استعمال 7 مارچ کو کیا جائے گا۔ اس مرحلہ میں جن 9 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی ان کے نام ہیں اعظم گڑھ، مئو، جونپور، سنت روی داس نگر، وارانسی، مرزاپور، غازی پور، چندولی، سونبھدر۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔