یوپی: انتخابات میں بیٹے کی شکست کے بعد اوم پرکاش راج بھر کا درد چھلکا، کہا- ’انتخابی نشان کی وجہ سے ہوئی ہار!‘

حال ہی میں یوگی اور مودی کو اپنے بیٹے کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے والے راج بھر نے اب کہا ہے کہ گھوسی لوک سبھا سیٹ سے ان کے بیٹے کی شکست انتخابی نشان کی وجہ سے ہوئی

<div class="paragraphs"><p>اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اوم پرکاش راج بھر، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات میں گھوسی سے اپنے بیٹے اروند راج بھر کی شکست پر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) کے صدر اوم پرکاش راج بھر کا درد چھلک گیا ہے۔ حال ہی میں یوگی اور مودی کو اپنے بیٹے انیل راج بھر کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے والے راج بھر نے اس بار کہا کہ ان کی پارٹی کو انتخابی نشان 'چھڑی' (لاتھی) کی وجہ سے شکست ہوئی!

یوگی حکومت میں ایک وزیر راج بھر نے کہا، ’’ہمارا انتخابی نشان 'چھڑی' ای وی ایم پر تیسرے نمبر پر تھا۔ جبکہ مول نواسی سماج پارٹی کا انتخابی نشان 'ہاکی اسٹک' تھا اور وہ ای وی ایم پر چھٹے نمبر پر تھا۔ ہمارے ووٹر 'چھڑی' اور 'ہاکی اسٹک' کے درمیان الجھ رہے رہے تھے، یہ دونوں ایک جیسے نظر آتے ہیں۔ ورنہ مول نواسی سماج پارٹی کی امیدوار لیلاوتی راج بھر کو 47 ہزار سے زیادہ ووٹ کس طرح حاصل ہوئے؟‘‘


او پی راج بھر نے کہا، ’’میری پارٹی اب الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی اور ان سے درخواست کرے گی کہ وہ امیدواروں کو ایک جیسے نشانات الاٹ نہ کریں۔ اس سے ووٹروں کے ذہنوں میں ابہام پیدا ہوتا ہے۔ میں پارٹی کارکنوں سے بات کر رہا ہوں کہ کیا وہ ہمارے انتخابی نشان میں تبدیلی چاہتے ہیں؟‘‘

دریں اثنا، اتر پردیش کے وزیر اور بی جے پی لیڈر انیل راج بھر نے کہا کہ اروند راج بھر کو گھوسی میں جو بھی ووٹ ملے ہیں وہ بی جے پی کے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ایس بی ایس پی کو نہ تو گھوسی میں اور نہ ہی دوسرے حلقوں میں ووٹ ملے۔ اوم پرکاش راج بھر کا بیان ان کی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔