برطانیہ: یعقوب پٹیل نے پریسٹن کا میئر بن کر ہندوستان کا نام کیا روشن، یہ عہدہ حاصل کرنے والے پہلے ہند نژاد مسلم

کونسلر نیل ڈاربی کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد 24-2023 کے لیے یعقوب پٹیل کو شہر کا میئر منتخب کیا گیا ہے، یعقوب گزشتہ سال مئی سے شہر کے ڈپٹی میئر کی شکل میں کام کر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>یعقوب پٹیل، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

یعقوب پٹیل، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی شہری لگاتار بیرون ممالک میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق برطانیہ میں ہند نژاد وزیر اعظم رشی سنک کے بعد اب ہند نژاد ایک شخص نے پریسٹن شہر کے میئر بننے کا شرف حاصل کر لیا ہے۔ اس شخص کا نام ہے یعقوب پٹیل، جو گجرات میں پیدا ہوئے اور اب پریسٹن شہر کے پہلے ہند نژاد مسلم میئر بن گئے ہیں۔ اپنے نئے کردار میں وہ کونسل کی میٹنگوں کی صدارت کریں گے۔ ساتھ ہی شہر کے رسمی سربراہ کے طور پر شہر کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ کونسلر نیل ڈاربی کی مدت کار مکمل ہونے کے بعد 24-2023 کے لیے یعقوب پٹیل کو شہر کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔ یعقوب گزشتہ سال مئی سے شہر کے ڈپٹی میئر کی شکل میں کام کر رہے تھے۔ طویل عرصہ سے پریسٹن شہر میں کام کر رہے یعقوب پٹیل نے اُس وقت کے میئر کے ساتھ گرمیوں میں شاہی کنبہ کے دورے کی میزبانی کی تھی۔


بہرحال، پریسٹن کے موجودہ میئر ڈاربی نے ایک ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’نومنتخب میئر، کونسلر یعقوب پٹیل کو دفتر کی ذمہ داری سونپتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ گزشتہ سال میری زندگی کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے اور یہ میرے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔‘‘ یعقوب پٹیل نے بھی پریسٹن کا میئر بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے میئر بن کر بے پناہ خوشی ہو رہی ہے۔ پریسٹن کو اپنا گھر کہنے میں مجھے فخر محسوس ہوتا ہے۔ میں ان طبقات کے لیے مثبت تبدیلی کی امید کرتا ہوں جن کی میں خدمت کرتا ہوں۔ آنے والے سال میں اپنے میئرل چیریٹی کے ذریعہ سے اضافی مدد بھی کرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔