بی جے پی رہنما کے بیٹے کی انوکھی شادی، ویزا نہیں ملنے پر پاکستانی لڑکی سے کیا 'آن لائن نکاح'

جمعہ کی رات دولہے کے والد باراتیوں کے ساتھ ایک امام باڑے میں جمع ہوئے اور آن لائن نکاح میں حصہ لیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے لاہور میں تقریب میں شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

 اتر پردیش کے جون پور ضلع میں ایک انوکھی شادی دیکھنے کو ملی۔ یہاں ایک بی جے پی رہنما کے بیٹے نے پاکستانی لڑکی سے 'آن لائن نکاح' کیا۔ دراصل جونپور میں بی جے پی کونسلر تحسین شاہد نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی لاہور میں طے کی تھی لیکن ویزا نہیں مل پایا۔ اس لیے دونوں کی شادی آن لائن کرائی گئی۔

ایک نیوز ایجنسی کے مطابق جونپور میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کے کونسلر تحسین شاہد نے اپنے بڑے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی پاکستان میں طے کی تھی۔ لڑکی کا نام عندلیپ زہرا ہے اور وہ لاہور کی رہنے والی ہے۔ ہم نے ویزا کے لیے بھی درخواست کی تھی لیکن دونوں ملکوں کے درمیان چل رہی سیاسی کشیدگی کے سبب دولہے کو ویزا نہیں مل سکا۔

اس درمیان دلہن کی والدہ رانا یاسمین زیدی بیمار پڑ گئیں اور انہیں پاکستان میں ہی آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا۔ اس سے حالات اور بگڑ گئے۔ انہی حالات کو دیکھتے ہوئے شاہد نے شادی تقریب آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔


جمعہ کی رات شاہد باراتیوں کے ساتھ ایک امام باڑے میں جمع ہوئے اور آن لائن نکاح میں حصہ لیا۔ دلہن کے رشتہ داروں نے لاہور میں تقریب میں شرکت کی۔ شیعہ مذہبی رہنما مولانا محفوظ الحسن خان نے بتایا کہ اسلام میں نکاح کے لیے خاتون کی رضامندی ضروری ہے اور وہ اسے مولوی صاحب کو بتاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن نکاح تب ممکن ہے جب دونوں فریقوں کے مولانا ایک ساتھ تقریب منعقد کر سکیں۔

حیدر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس کی اہلیہ کو بغیر کسی پریشانی کے ہندوستانی ویزا مل جائے گا۔ بی جے پی کونسلرکی شادی میں ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو اور دیگر رہنما شامل ہوئے۔ انہوں نے دولہے کے کنبہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔