مدھیہ پردیش کے چترکوٹ میں لگا گدھوں کا دلچسپ میلہ، سلمان اور شاہ رخ نام کے خچر بھی فروخت کے لیے موجود

اورنگ زیب کے دور میں فوج میں جب رسد اور دیگر سامان کی کمی پڑ گئی تو اس پورے علاقہ کے خچر اور گدھے مالکان کو ایک میدان میں جمع کیا گیا اور ان کی خریداری ہوئی، یہ میلہ تبھی سے جاری ہے۔

گدھوں کا بازار، تصویر آئی اے این ایس
گدھوں کا بازار، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کی مذہبی نگری چترکوٹ کی منداکنی ندی کے ساحل پر گدھوں کا ایک دلچسپ میلہ لگا ہے، جس میں سلمان اور شاہ رخ نام کے گدھے اور خچر بھی فروخت کے لیے پہنچے ہیں۔ چترکوٹ میں لگے اس گدھوں کے میلے میں الگ الگ علاقوں کے کاروباری خچر اور گدھے لے کر پہنچے ہیں جن کی بولی بھی لگ رہی ہے۔

اس میلے کی خوبی یہ ہے کہ یہاں خریدار اور بیچنے والوں سے زیادہ دیکھنے والوں کی تعداد پہنچ رہی ہے۔ یہاں سالوں سے چلی آ رہی روایت کے مطابق یہ میلہ دیوالی کے اگلے دن سے لگتا ہے اور تین دنوں تک چلتا ہے۔ اس بار بھی دیوالی کے بعد سے یہ میلہ لگا ہوا ہے۔


مقامی ماہرین کی مانیں تو یہ میلہ اورنگ زیب کے وقت سے لگاتار چلا آ رہا ہے۔ اورنگ زیب کے دور میں فوج میں جب رسد اور دیگر سامان کی کمی پڑ گئی تو اس پورے علاقے کے خچر اور گدھا مالکان کو ایک میدان میں جمع کیا گیا اور ان کی خریداری ہوئی، تب سے شروع ہوا یہ میلہ اب بھی چل رہا ہے۔

گدھوں کے اس میلے میں الگ الگ نسل کے گدھے اور خچر فروخت ہونے کے لیے پہنچے ہیں۔ ان میں سے کئی کے نام فلمی ستاروں کے نام سے میل کھاتے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی گدھوں اور خچر کو شاہ رخ، سلمان اور کیٹرینا کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ فلمی ستاروں کے نام کے سبب بھی گدھوں کا یہ میلہ علاقے میں کشش کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔