مرکزی وزیر جوال اورم کی اہلیہ کا انتقال، ڈینگو کی وجہ سے علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئی
جوال اورم قبائلی امور کے مرکزی وزیر ہیں اور انہوں نے اس سال 14 جون کو چارج سنبھالا تھا۔ وہ اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
مرکزی وزیر جوال اورم کی اہلیہ جھنگیا اورم کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے ڈینگو میں مبتلا تھیں اور اڈیشہ کے دارالحکومت بھونیشور میں واقع اپولو اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ علاج کے دوران جھنگیا کی موت ہوگئی۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق قبائلی امور کے مرکزی وزیر جوال اورم بھی ڈینگو میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج بھی جاری ہے۔ مرکزی قبائلی امور کے وزیر اور ان کی اہلیہ کو آخری بار لوک سبھا انتخابات کے دوران دیکھا گیا تھا۔ جوال اورم قبائلی امور کے مرکزی وزیر ہیں اور انہوں نے اس سال 14 جون کو چارج سنبھالا تھا۔ وہ اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔