مرکزی وزیر جتن پرساد سڑک حادثہ میں زخمی، کار قافلے کی دوسری گاڑی سے ٹکرائی، سر میں لگی چوٹ

اس حادثہ میں جتن پرساد کے ساتھ ساتھ ان کے پرسنل سکریٹری اور باورچی کو بھی چوٹ پہنچی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ جتن پرساد کو سر پر معمولی چوٹ لگی ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جتن پرساد، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/prawaktanandmla">@prawaktanandmla</a></p></div>

جتن پرساد، تصویر@prawaktanandmla

user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ جتن پرساد ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ اس حادثہ میں صرف جتن پرساد ہی نہیں، بلکہ ان کے پرسنل سکریٹری اور باورچی کو بھی چوٹ پہنچی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنے پارلیمانی حلقہ پیلی بھیت کے دورہ پر تھے۔ اس دوران جتن پرساد کی کار قافلے میں چل رہی ایک دیگر گارڑی سے ٹکرا گئی۔ حالانکہ جتن پرساد کے سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، لیکن گاڑی کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ اس وجہ سے انھیں وہ گاڑی چھوڑ کر آگے کا سفر دوسری گاڑی سے کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مجھولا-وزٹی روڈ واقع بہروا گاؤں میں پیش آیا۔ جتن پرساد کے سر میں معمولی چوٹ لگی ہے، حالانکہ قافلے کی گاڑی تیز رفتار سے چل رہی تھی جس کے سبب ٹکرانے والی گاڑی کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قافلے میں شامل اسکارٹ کار نے اچانک بریک لگائی جس سے جتن پرساد کی گاڑی بھی رک گئی، لیکن پیچھے سے آ رہی کار کا ڈرائیور توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور ٹکر لگ گئی۔ چونکہ جتن پرساد کو چوٹ زیادہ گہری نہیں لگی تھی، اس لیے دوسری کار میں وہ بہروا کے لیے روانہ ہو گئے۔


جتن پرساد اپنے پارلیمانی حلقہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرنے جا رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ گزشتہ دنوں زبردست بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب والے حالات پیدا ہو گئے ہیں جس کا جائزہ لینے وزیر محترم جا رہے تھے۔ قافلے میں ان کے ساتھ بی جے پی کے ضلع صدر سنجیو پرتاپ سنگھ، ایم ایل سی سدھیر گپتا اور رکن اسمبلی پروکتانند کی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔