مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اسپتال میں داخل، آپریشن کے بعد ڈسچارج

مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کے گلے کے پیچھلے حصے میں بنی ایک چھوٹی سی گانٹھ کا آپریشن کئے جانے کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ان کے گلے کے پیچھلے حصے میں بنی ایک چھوٹی سی گانٹھ ( لپوما) کا آپریشن کئے جانے کے بعد انہیں چھٹی بھی دے دی گئی۔

یہاں ویشنو دیوی سرکل کے نزدیک واقع کے ڈی اسپتال کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ادت دیسائی نے بعد میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ شاہ کو صبح نو بجے اسپتال میں داخل کرایا گیا اور بعد میں ان کے حلق کے پچھلے حصے میں بنے لپوما کا کامیاب معمولی آپریشن کیا گیا ۔ اس کے لئے مقامی اینستھیزیا کا استعمال کیا گیا یعنی آپریشن کی جگہ کو ہی بے ہوش کیا گیا۔


انہیں بعد میں چھٹی دے دی گئی ۔ واضح رہے کہ لپوما جلد کے نیچے ہونے والی ایک معمولی گانٹھ ہوتی ہے جو زیادہ تر خلیات کے بڑھ جانے سے بنتی ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گجرات کے دورے سے واپس آئے 54 سالہ شاہ گزشتہ رات ایک بار پھر اچانک غیر سرکاری دورے پر یہاں پہنچے۔ وہ سدھے تھل تیج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔

آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آپریشن سے پہلے کچھ با ضابطہ طبی جانچ کی گئی۔ شاہ طویل عرصہ سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاہ اب کل تک اپنے گھر پر آرام کریں گے اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گذاریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔