پٹرول پر 10 روپے, ڈیزل پر 13 روپے کا اضافہ

واضح رہے حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اس بات کے امکان ختم ہو گئے ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہندوستانی عوام کو منتقل ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔مودی حکومت نے منگل کی دیر رات کو یہ اعلان کیا۔ یہ فیصلہ بدھ سے نافذ العمل ہوگا۔
حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

عالمی وبا کووِڈ-19 کے سبب تیل کی تیل کی پیداوار کرنے والے ممالک سے ڈیمانڈ (مانگ) کم ہو جانے کے سبب خام تیل کی قیمیتں تاریخ کی سب سے نچلی سطح پر ہیں۔


فی الحال ملک میں پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 22.98 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی 18.83 روپے فی لیٹر ہے۔

واضح رہے حکومت کے اس فیصلہ کے بعد اس بات کے امکان ختم ہو گئے ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہندوستانی عوام کو منتقل ہو جائے گا۔ اس سے پہلے کل دہلی میں پیٹرول اور ڈیزل پرویٹ بڑھا دیا تھا جس کے بعد دہلی میں ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے سےزیادہ کا اضافہ ہو ا تھا جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں تین روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔


ویٹ بڑھانے کے تعلق سے دہلی کی حکومت نے کہا تھا کہ کیونکہ ٹیکس کیلکشن کم ہوا ہے اس لئے ریاست کا خزانہ خالی ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما ؤں نے اس اضافہ کو جائزقرار دیا تھا جبکہ حزب اختلاف نے کہا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ضروری استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا اور کورونا کے اس بحران کے دوران عام آدمی کو مہنگائی کی مار جھیلنی پڑے گی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔