ریاستوں کو 31.83 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں

حکومت کی جانب سے جو بھی مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں اس میں کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ انہوں نے ایک ذمہ دار حزب اختلاف کے رہنما کا کردار ادا کیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت ملک بھر میں کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو تیز تر کرنے اور اس کو توسیع دینے کے لئے عہد بستہ ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ - 19 ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع کیا گیا ہے۔

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مزید ٹیکوں کی دستیابی، ٹیکوں کی پیشگی اطلاع کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقے ٹیکہ کاری کے لئے بہتر منصوبہ بندی کرسکیں اور ویکسین سپلائی چین کو بہتر کر سکیں۔


ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر حکومت ہند مفت کووڈ – 19 ویکسین فراہم کرکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کر رہی ہے۔ سبھی کے لئے کووڈ - 19 ٹیکہ کاری مہم کے نئے مرحلے میں حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو ملک میں ویکسین مینوفیکچرر سے 75 فیصد ویکسین کی خریداری اور سپلائی کرے گی۔حکومت ہند کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 31.83 کروڑ ( 31،83،36،450) ویکسین کی خوراکیں فراہم کی ہیں۔ اس میں حکومت ہند کے ذریعے مفت ٹیکے کی فراہمی اور ریاستوں کے ذریعے براہ راست خریداری زمرہ دونوں شامل ہیں۔

ان میں ضائع ہوجانے والی ویکسین کی خوراکوں سمیت ، ویکسین کا کُل صرفہ 31،04،91،565 خوراکیں ہیں۔ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 78لاکھ (78،44،885) سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں، جنہیں اہل افراد کو دی جانی ہیں۔


مزید یہ کہ15،18،560 کی تعداد میں ویکسین کی خوراکیں آئندہ تین دنوں میں ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گی۔ یہ خوراکیں فی الوقت انہیں (ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں)فراہم کرائے جانے کے مرحلے میں ہیں۔حکومت کی جانب سے جو بھی مثبت قدم اٹھائے گئے ہیں اس میں کانگریس کےسابق صدر راہل گاندھی کا بہت بڑا دخل ہے کیونکہ انہوں نے ایک ذمہ دار حزب اختلاف کے رہنما کا کردار ادا کیا ہے اور حکومت کو ہر معاملہ پر انتباہ کرتے رہے ہیں۔ (یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔