مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ہندوستان کی سرفہرست یونیورسٹیز کا نام جاری کیا، یہاں دیکھیں تفصیل

این آئی آر ایف رینکنگ 2024 میں آئی آئی ٹی مدراس نے سرفہرست مقام حاصل کیا ہے، جبکہ آئی آئی ایس سی بنگلورو نے این آئی آر ایف رینکنگ 2024 کے ریسرچ زمرہ میں دوسرا مقام حاص کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/CivilLearning1">@CivilLearning1</a></p></div>

تصویر@CivilLearning1

user

قومی آواز بیورو

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج (12 اگست) این آئی آر ایف رینکنگز 2024 کے نویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا۔ ہر سال جاری کی جانے والی یونیورسٹیوں کی اس رینکنگ کو مختلف پیمانوں کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ کی ریکنگ میں آئی آئی ٹی مدراس نے پورے ملک میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ آئی آئی ایس سی بنگلورو نے این آئی آر ایف رینکنگ 2024 کے مجموعی زمرہ میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس انجینئرنگ زمرہ میں بھی پہلے مقام پر ہے۔

نئی دہلی کے ’بھارت منڈپم‘ میں منعقد ایک تقریب کے دوران مجموعی طور پر 13 زمروں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ اس سال میڈیکل زمرہ میں ایمس دہلی نے ٹاپ کیا ہے۔ ہندو کالج نے اس سال کالج زمرہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ آئی آئی ایم احمد آباد نے مینجمنٹ زمرہ میں سرفہرست مقام پایا ہے۔ علاوہ ازیں آئی آئی ایس سی بنگلورو کو سب سے بہترین ہندوستانی یونیورسٹی اور آئی آئی ٹی مدراس کو سب سے بہترین انجینئرنگ ادارہ منتخب کیا گیا ہے۔ آئیے نیچے دیکھتے ہیں سبھی زمرہ میں یونیورسٹیوں کو حاصل مقام...


مجموعی زمرہ میں اعلیٰ 10 ادارے:

  • آئی آئی ٹی مدراس

  • آئی آئی ایس سی بنگلورو

  • آئی آئی ٹی بامبے

  • آئی آئی ٹی دہلی

  • ایٹ کانپور

  • آئی آئی ٹی کھڑگ پور

  • ایمس، نئیدہلی

  • آئی آئی ٹی روڑکی

  • آئی آئی ٹی گواہاٹی

  • جے این یو، نئی دہلی

انجینئرنگ زمرہ کے تحت سرفہرست ادارے:

  • آئی آئی ٹی مدراس

  • آئی آئی ٹی دہلی

  • آئی آئی ٹی بامبے

  • ایٹ کانپور

  • آئی آئی ٹی کھڑگ پور

  • آئی آئی ٹی روڑکی

  • آئی آئی ٹی گواہاٹی

  • آئی آئی ٹی حیدر آباد

  • آئی آئی ٹی تیروچیراپلی

  • آئی آئی ٹی-بی ایچ یو وارانسی


ٹاپ مینجمنٹ ادارے:

  • آئی آئی ایم احمد آباد

  • آئی آئی ایم بنگلور

  • آئی آئی ایم کوزیکوڈ

  • آئی آئی ٹی دہلی

  • آئی آئی ایم کلکتہ

  • آئی آئی ایم ممبئی

  • آئی آئی ایم لکھنؤ

  • آئی آئی ایم اندور

  • ایکس ایل آر آئی، جمشید پور

  • آئی آئی ٹی بامبے

یونیورسٹی زمرہ میں سرفہرست ادارے:

  • آئی آئی ایس سی، بنگلورو

  • جے این یو، نئی دہلی

  • جے ایم آئی، نئی دہلی

  • منی پال اکیڈمی آف ہایر ایجوکیشن، منی پال

  • بی ایچ یو، وارانسی

  • دہلی یونیورسٹی، امرتا وشو ودیاپیٹھم، کوئمبٹور

  • اے ایم یو، علی گڑھ

  • جادو پور یونیورسٹی، کولکاتا

  • وی آئی ٹی، ویلور


ہندوستان کے سرفہرست کالج:

  • ہندو کالج، دہلی، مرانڈا ہاؤس، دہلی

  • سینٹ اسٹیفنس کالج، دہلی

  • رام کرشن مشن وویکانند شتابدی کالج، کولکاتا

  • آتما رام سناتن دھرم کالج، دہلی

  • سینٹ زیویرس کالج، کولکاتا

  • پی ایس جی آر کرشنمل مہیلا کالج، کوئمبٹور

  • لوئلا کالج، چنئی

  • کروڑی مل کالج، دہلی

  • لیڈی شری رام کالج فار ویمن، دہلی

سرفہرست لاء ادارے:

  • نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، بنگلورو

  • نیشنل لاء یونیورسٹی، دہلی

  • نالسار یونیورسٹی آف لاء، حیدر آباد

  • مغربی بنگال نیشنل لاء یونیورسٹی، کولکاتا

  • سمبایوسس لاء اسکول، پونے


آرکیٹکچر و پلاننگ زمرہ کے تحت سرفہرست ادارے:

  • آئی آئی ٹی روڑکی

  • آئی آئی ٹی کھڑگ پور

  • این آئی ٹی کالی کٹ

  • آئی آئی ای ایس ٹی، شیب پور

  • اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹکچر، نئی دہلی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔