یکساں سول کوڈ آئین اور وفاقی ڈھانچے کے تکثیری نظریات کے خلاف: ممتا بنرجی

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے قبائلیوں سے خطاب کے دوران یکساں سول کوڈ پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین اور وفاقی ڈھانچے کے تکثیری نظریات کے خلاف ہے

<div class="paragraphs"><p>ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر&nbsp;<a href="https://twitter.com/AITCofficial">@AITCofficial</a></p></div>

ممتا بنرجی، تصویر ٹوئٹر@AITCofficial

user

یو این آئی

کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے قبائلیوں سے خطاب کے دوران یکساں سول کوڈ پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ آئین اور وفاقی ڈھانچے کے تکثیری نظریات کے خلاف ہے۔ ملک کی مختلف برادریوں کے خاندانی رسوم و رواج میں فرق پایا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر چیز کو ایک ہی صف میں نہیں کھڑا کیا جاسکتا ہے۔

قومی سطح پر کانگریس اور بائیں محاذ کے ساتھ اتحاد کے باوجود آج وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کو کمزور کرنے کےلئے کانگریس اور بائیں محاذ نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔

یوم قبائلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ یہاں رام، بام، کانگریس سب ایک ہیں۔ بدقسمتی سے، وہاں انڈیا ہے اور یہاں پر ہمارے ساتھ دھوکہ ہے۔بی جے پی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ کوئی شرم نہیں۔ لوگوں کے اصول ہوتے ہیں۔ اس پالیسی پر عمل کرنا ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی بنگال میں سی پی ایم کے خلاف ہے، بنگال میں کانگریس کے خلاف ہے، اگر وہ ایسا کرتے رہیں گے۔جون میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے پٹنہ میں بی جے پی مخالف جماعتوں کی پہلی میٹنگ سے پہلے ہی ممتا بنرجی نے بائیں بازو اور کانگریس پر بنگال میں بی جے پی دوست ہونے کا الزام لگایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔