کورونا بحران: ملازمت کی تلاش میں نوئیڈا آئے بی. ٹیک اسٹوڈنٹ نے کی خودکشی

28 سالہ بی. ٹیک طالب علم ملازمت کی تلاش میں نوئیڈا سیکٹر 70 واقع اپنے بھائی کے گھر آیا ہوا تھا۔ جمعہ کے روز اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

ہندوستان میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب کئی لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اس درمیان 28 سالہ بی. ٹیک طالب علم ملازمت کی تلاش میں نوئیڈا سیکٹر 70 واقع اپنے بھائی کے گھر آیا ہوا تھا، جہاں اس نے جمعہ کے روز پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی تھانہ فیز 3 کی پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولس کے مطابق کانپور کے دیومن پور گھاٹم پور باشندہ مہلوک امن سچان بی ٹیک طالب علم تھا۔ وہ ملازمت کی تلاش میں ان دنوں نوئیڈا سیکٹر 70 کے بی70 میں رہنے والے اپنے بھائی سچن سچان کے گھر آیا ہوا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ فیز 3 امت کمار سنگھ نے بتایا کہ مہلوک کے بھائی اور بھابھی نوئیڈا میں ملازمت کرتے ہیں۔ صبح تقریباً 9 بجے کھانا بنا کر رکھ گئے تھے۔ جب دفتر سے واپس آئے تو دیکھا کہ امن نے پھانسی لگا لی ہے۔ مہلوک کے پاس سے کسی طرح کا کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ باقی اسباب کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔


مہلوک امن کے بڑے بھائی کے مطابق امن سرکاری ملازمت کی تیاری کر رہا تھا۔ اس کے بعد اگست میں پرائیویٹ نوکری کی تلاش میں نوئیڈا آیا۔ اس نے کبھی کسی طرح کی کوئی پریشانی کا تذکرہ نہیں کیا۔ یہاں وہ خوشی سے رہ رہا تھا۔ شام کو جب میں اور میری بیوی دفتر سے گھر لوٹے تو دیکھا کہ بھائی نے خودکشی کر لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔