ممبئی میں میٹرو کا زیر تعمیر پل گرا، 21 لوگ زخمی

ممبئی کے بی کے سی علاقہ میں میٹرو کا زیر تعمیر فلائی اوور گرنے سے 21 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اے این آئی ٹویٹ
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا اے این آئی ٹویٹ
user

قومی آواز بیورو

ممبئی میں باندرا۔کرلا کمپلیکس یعنی بی کے سی کے علاقہ میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ بی کے سی میں میٹرو کے زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ گر گیا ۔ فلائی اوور کے اس حصے گرنے کا حادثہ صبح 4.40بجے پیش آیا اور اس میں 21 مزدوروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

واضح رہے میٹرو کا کام د یر رات تک چل رہا تھا اور اس حادثہ میں زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرا دیا گیا ہے ۔ اس کا بھی خدشہ ہے کہ اس میں مزید لوگ پھنسے ہوئے ہو سکتے ہوں ۔ بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیم ملبہ میں مزید لوگوں کو ڈھونڈنے کا کام کر رہی ہے ۔


اے بی پی نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق ڈی سی پی منجوناتھ سنگے نے بتایا’’ممبئی میں بی کے سی کی مرکزی سڑک اور سانتا کروز ۔چیمبور لنک روڈ کو جوڑنے والے زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک حصہ تقریبا 4.30 بجے گر گیا ، کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔‘‘

نیوز پورٹل کے مطابق جمعہ کی صبح میٹرو کے پل پر کام چل رہا تھا ۔ کچھ مزدور پل کے اوپر کام کر رہے تھے اور کچھ نیچے۔ اوپر کام کر رہے مزدور پل گرنے کے دوران سریا پکڑ کر کود گئے، کچھ برابر میں موجود پانی کی ٹنکی میں گرے اور کچھ لوگ پل کے نیچے دبنے سے زخمی ہو گئے ۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق 20 سے زیادہ لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔