شعیب ملک کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ مشکل
شعیب ملک 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تاہم سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا وہ ورلڈ کپ کے پندرہ خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بناسکیں گے۔
لاہور: ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے چند ہفتے قبل پاکستان کے سب سے سینئر بلے باز شعیب ملک کی غیر مستقل مزاج کارکردگی پر ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز پریشان ہیں جس کے سبب ان کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ مشکل دکھائی دے رہی ہے۔
شعیب ملک 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تاہم سوال یہ پیدا ہورہا ہے کہ کیا وہ ورلڈ کپ کے پندرہ خوش قسمت کھلاڑیوں میں جگہ بناسکیں گے۔
شعیب ملک کی بیٹنگ کے اعداد و شمار زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ 282 ون ڈے انٹر نیشنل کا وسیع تجربہ رکھنے والے شعیب ملک نے حالیہ سیریز میں 11،60 اور 31رنز بنائے ہیں۔ یکم جنوری 2018 سے انہوں نے 25 ون ڈے میچوں میں 29 کی اوسط سے 556 رنز سات نصف سنچریوں کی مدد سے اسکور کئے ہیں۔
شاید اسی سبب آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی ٹیم کے میچ سے باہر کردیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ 14 اپریل کو ہوں گے اور ٹیم 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔
شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف خراب کار کر دگی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب سمجھا جارہا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔