اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطین سے جھڑپ روکنے کا مطالبہ

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس جھڑپ میں انسانی بحران اور انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کی صلاحیت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جھڑپ کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے حملے بند ہونے چاہیں۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اس جھڑپ میں انسانی بحران اور انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں انسانی بحران اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے خطرناک طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا۔ "

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔