امیش پال قتل معاملہ: عدالت نے عتیق احمد اور اشرف علی کو 5 دن کی پولیس تحویل میں بھیجا

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دنیش کمار گوتم کی عدالت نے امیش پال قتل معاملے میں عتیق احمد اور اشرف علی کو 13 اپریل سے 17 اپریل تک پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے کا حکم دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عتیق احمد اور اشرف، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عتیق احمد اور اشرف، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کی ایک خصوسی عدالت نے امیش پال قتل معاملے میں ملزم عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف علی کو جمعرات کو پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ دنیش کمار گوتم کی عدالت میں بی ایس پی ایم ایل اے راجوپال قتل کے مین گواہ امیش پال قتل معاملے میں عتیق احمد اور اشرف علی کو 13 اپریل سے 17 اپریل تک پوچھ گچھ کے لئے پولیس ریمانڈ پر بھیجے جانے کا حکم دیا ہے۔

امیش پال کا گزشتہ 24 فروری کو ان کے دھومن گنج واقع رہاش سے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پوچ گچھ کے لئے ریمانڈر عرضی کے ساتھ پولیس نے عتیق اور اشرف کو آج صبح تقریباً سوا 11 بجے سی جے ایم کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عتیق کو احمد آباد جیل سے اور اس کے بھائی اشرف علی کو بریلی جیل سے یہاں بدھ کو لایا گیا تھا۔


بی ایس پی ایم ایل اے راجوپال کے قتل کے مین گوال امیش پال کے اغوا کے معاملے میں عدالت عتیق کو عمر قید کی سزا پہلے ہی سنا چکی ہے۔ امیش پال قتل معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے پولیس نے عدالت میں ایک ہفتے پہلے وارنٹ بی کے تحت عرضی داخل کی تھی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔ عدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعد ونوں سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے وارنٹ بی کسی بھی جیل میں بند ملزم کے لئے عدالت سے جاری ہوتا ہے۔ کسی معاملے میں تفتیش کار جب عدالت کو بتایا ہے کہ اس نے اس شخص کو ملزم بنایا ہے۔ تب عدالت وارنٹ بی جاری کرتی ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس ٹیم نے عدالت سے جاری بی وارنٹ کو جیل میں تعمیل کرایا تھا۔ امیش پال قتل معاملے میں عتیق اور اشرف پر سازش رچنے کا الزام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔