’سیاسی فائدے کے لیے صدارتی امیدوار کے ثقافتی حالات کا استعمال نہ کریں‘، بی جے پی کو اوما بھارتی کا مشورہ
اوما بھارتی نے اپنی پارٹی کے لیڈروں کو یاد دلایا کہ ایک قبائلی کی شکل میں ان کے ثقافتی حالات کے لیے صدارتی عہدہ کے امیدوار کو ظاہر نہ کریں اور ہندوستان کے اعلیٰ آئینی عہدہ کی پاکیزگی برقرار رکھیں۔
بی جے پی کی مشہور لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے جمعہ کو اپنی پارٹی کے لیڈروں کو یاد دلایا کہ ایک قبائلی کی شکل میں ان کی ثقافتی حالات کے لیے صدارتی عہدہ کے امیدوار کو ظاہر نہ کریں اور ہندوستان کے اعلیٰ آئینی عہدہ کی پاکیزگی بنائے رکھیں۔ اوما بھارتی کا یہ بیان بی جے پی کی مدھیہ پردیش یونٹ کے ذریعہ صدارتی انتخاب کے لیے جھارکھنڈ کی سابق گورنر دروپدی مرمو کی امیدواری کا جشن منانے کے لیے بھوپال میں منعقد ایک پروگرام کے ایک دن بعد آیا ہے۔
وزی راعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ریاستی بی جے پی یونٹ اور پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے اس موقع کو پارٹی کارکنان کے ساتھ پورے جوش کے ساتھ منایا۔ ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی قیادت نے ملک میں اعلیٰ عہدہ کے لیے ایک قبائلی خاتون کو نامزد کیا ہے۔ یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں منعقد پروگرام میں قبائلی فنکاروں کے گروپ نے رقص پیش کیا۔ اوما بھارتی نے میڈیا سے صدارتی عہدہ کے امیدوار کے انتخاب کو ان کے ثقافتی پس منظر سے جوڑنے سے بچنے کی بھی گزارش کی۔
یہ بھی پڑھیں : مہاراشٹر کی سیاست میں بہت تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں حالات
اوما بھارتی نے کہا کہ ’’میڈیا اور ہمارے بی جے پی کے لوگوں کو یہ دھیان رکھنا چاہیے کہ این ڈی اے کے ذریعہ صدارتی عہدہ کے لیے چنی گئی امیدوار دروپدی مرمو ملک کی آئینی مکھیا ہوں گی۔ ایسی شخصیت ذاتوں (اور ثقافتی شناخت) کی بالادستی میں نہیں آتی ہے۔ اس لیے اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے مقصد سے کوئی رائے نہیں بننی چاہیے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : اگنی پتھ کے خلاف متحدہ کسان مورچہ نے کیا مظاہرہ
اوما بھارتی کا یہ تبصرہ چوہان اور شرما کی قیادت والی مدھیہ پردیش بی جے پی یونٹ پر حملے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ اوما بھارتی گزشتہ کچھ مہینوں سے شراب کے ایشو کو لے کر دونوں لیڈروں سے نبرد آزما رہی ہیں۔ بہرحال، اوما بھارتی کا کہنا ہے کہ مرمو ایک خاتون، اعلیٰ سیاسی قد کی شخصیت اور ایک اہل امیدوار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کا صدر بننے کے لیے اور کیا چاہیے؟ ان کی اپنی اہلیت ہی ان کے انتخاب کی بنیاد ہے۔ وہ آج کی ہم عصر، معاشی اور سیاسی نظام کی ’تری شکتی‘ ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔