روس-یوکرین جنگ: چوہوں کی طرح بھاگتے نظر آئے روسی فوجی، روسی ٹینک پر قبضہ!
یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنیکوو نے کہا ہے کہ روسی حملہ آور کسی طرح سے اپنے یونٹس کی جنگی صلاحیت کو بنائے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے متعلق لگاتار تباہی والی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اب یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنیکوو نے کہا ہے کہ روسی حملہ آور کسی طرح سے اپنی یونٹس کی جنگی صلاحیت کو بنائے رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق حملہ آوروں نے خودسپردگی کر دی ہے اور اپنی جارحیت کو جاری رکھنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا ایران اور سعودی عرب کو روس-یوکرین جنگ کا فائدہ ہو گا؟
این وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریزنیکوو نے کہا ہے کہ روس میں قیدیوں اور مہلوکین کے رشتہ دار مخالفت کے لیے باہر جانا شروع کر رہے ہیں۔ روسی تشہیر کے واضح جھوٹ اب سامنے آ رہے ہیں۔ دشمن یوکرینی محافظوں کے ساتھ سیدھے مقابلے سے ڈرتا ہے۔ اس لیے یہ پرامن شہروں میں دور دراز سے گولہ باری کے ساتھ مجرمانہ پالیسی اپنا رہا ہے۔
اوکرینسکا پراوڈا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیپرو سٹی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کے چیف بورس فلاٹوو نے کہا ہے کہ مائیکولائیو علاقہ میں بشنتکا باشندوں نے دشمن کی پینٹسر ایس-1 یونٹ- ایک خودکار کلوز رینج اینٹی ایئرکرافٹ گن- اور میزائل یونٹ پر قبضہ کر لیا اور جلا دیا ہے۔
فلاٹوو نے کہا کہ ’’بشنتکا کے لوگوں نے اس کے بارے میں جانے بغیر ہی 1.5 کروڑ ڈالر قیمت کی ایک جدید پینٹسر ایس-1 یونٹ پر قبضہ کر لیا اور اسے جلا دیا۔‘‘ انھوں نے طنز کستے ہوئے کہا کہ ’فاتح ملک‘ کا تکبر کرنے والے ملک کے فوجی چوہوں کی طرح یوکرینی علاقوں میں بھاگتے دکھائی دیئے۔
دوسری طرف صحافی یوری بٹوسوو نے کہا کہ صرف ایک جیولن اینٹی ٹینک میزائل کے ساتھ ایک مسلح گاڑی میں سوار یوکرین کے مسلح افواج کی ایک بٹالین نے خارکیف کے پاس ایک لڑائی میں چھ روسی ٹینکوں پر قبضہ کر لیا۔ بٹوسوو کا کہنا ہے کہ ’’خرکیف کے پاس ایک لڑائی میں یوکرینی مسلح افواج کے بریگیڈ میں سے ایک کی مشینی بٹالین نے کرنل ڈینس کریلو کی قیادت میں روسی مسلح افواج کی 200ویں موٹرائزڈ رائفل بریگیڈ سے جدید روسی ٹی-80 بی وی ایم ٹینکوں میں سے چھ پر قبضہ کر لیا۔‘‘
بٹوسوو کے مطابق یوکرینی بٹالین کے کمانڈر نے ان سبھی ٹینکوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلد ہی کم از کم مائلیج کے ساتھ جدید روسی سامانوں کا استعمال کرنے والی ایک فریلانس کمپنی ہماری بٹالین کے حصے کی شکل میں دکھائی دے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔