یو جی سی نے جامعہ کے 4 نئے قائم شدہ شعبوں کے لئے تدریسی عہدوں کو منظوری دی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آئندہ بھی جامعہ کو اپنا تعاون دیتا رہے گا تاکہ یونیورسٹی کو مزید ترقی کی جانب لے جانے میں آسانی ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے حال ہی میں منظور شدہ 4 نئے شعبوں میں 28 تدریسی عہدوں کو منظوری دے دی۔ اس میں غیر ملکی زبانیں، ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ ہاسپیس اسٹڈیز، ڈیزائن اینڈ انوویشن اور ماحولیاتی علوم شامل ہیں۔ یونیورسٹی کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق یونیورسٹی کی درخواست پر، یو جی سی نے ہر شعبہ میں سات اسامیاں منظور کی ہیں جن میں ایک پروفیسر، دو ایسوسی ایٹ پروفیسر اور چار اسسٹنٹ پروفیسر شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے 29 اکتوبر کو یونیورسٹی کے 99 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں جامعہ کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی یونیورسٹی میں چار نئے شعبے کھولے جائیں گے۔


یو جی سی کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر اختر نے کہا کہ ہم کمیشن کے شکر گزار ہیں۔ انھوں نے کہا ہماری شروع سے ہی کوشش رہی ہے کہ جامعہ میں ایسے نئے کورسیز متعارف کرائے جائیں جو وقت کی ضرورت کو بھی پوری کرے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن آئندہ بھی جامعہ کو اپنا تعاون دیتا رہے گا تاکہ یونیورسٹی کو مزید ترقی کی جانب لے جانے میں آسانی ہو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔