ادھو ٹھاکرے مجلس قانون ساز کی رکنیت کے لیے نامزد
9 نشستیں پر تمام سیاسی جماعتوں کے بہت سے امیدوار نظرٰں لگائے بیٹھے ہیں۔جن میں اسمبلی انتخابات میں ہارنے اور مسترد ہونے والے امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لئے 21 مئی کو ہو رہے انتخابات کے لیے شیو سینا کی جانب سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو نامزد کیا ہے سرکاری ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کے علاوہ پارٹی نے قانون ساز کونسل کی موجودہ اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرنیلم گورے کو بھی نامزد کیا ہے۔
ادھو ٹھاکرے جنہوں نے 28 نومبر کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا وہ ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں سے کسی کے بھی رکن نہیں ہیں اور ان کے یہ ضروری ہے کہ 27 مئی تک مجلس قانون ساز کے رکن منتخب ہوجائیں۔
گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے کی گئی سفارش کے بعد ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے، مجلس قانون سازکی24 اپریل کو خالی ہوئی9 نشستیں کے لیے، کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظرملتوی شدہ ان انتخابات کو دوبارہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اندازہ ہے کہ اگر ضروری ہوا تو پولنگ 21 مئی کو ہوگی ، اور انتخابی عمل کا سارا عمل 26 مئی تک مکمل ہوجائے گا۔
قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لئے انتخابی عمل کل سے شروع ہوچکا ہے ۔ ڈاکٹر نیلم گورے ، چندرکانت رگھوونشی ، ہیمنت ٹکلے ، کرن پواسکر ، آنند ٹھاکر ، سمیتا واگ ، پرتھویراج دیشمکھ ، ارون اشتہاد اور ہریسنگھ راٹھود کی خالی 9 نشستیں پر تمام سیاسی جماعتوں کے بہت سے امیدوار نظرٰں لگائے بیٹھے ہیں۔جن میں اسمبلی انتخابات میں ہارنے اور مسترد ہونے والے امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اور ہر کوئی اس کوشش میں ہے کہ انھیں بھی جگہ مل جائے۔
قانون ساز کونسل کی 9 خالی نشستوں کے لئے 21 مئی کو انتخابات ہو رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ان 9 سیٹوں میں سے پانچ نشستیں مہاراشٹر وکاس اگھاڑی کو اور چار سیٹیں بی جے پی کو دی جائیں گی۔حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں وکاس اگھاڑی نے این سی پی کو دو سیٹیں دی تھیں۔ لہذا ، اس انتخابات میں ، این سی پی کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے جبکہ شیوسینا اور کانگریس کو دو ، دو نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔وزیراعلیٰ ادھاو ٹھاکرے شیوسینا کو الاٹ کی جانے والی دو سیٹوں میں سے ایک پر مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ۔ ڈاکٹرنیلم گورے کو دوسری نشست دی گئی ہے۔
کانگریس کی جانب سے سابق وزراء عارف نسیم خان اور سچن ساونت کے ناموں پر غور کیا جا ریا ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں ہارنے والے سابق وزیر پنکجا منڈے اور اسمبلی انتخابات میں مسترد ہوئے سابق وزرا ایکناتھ کھڈسے ، ونود تاوڈے اور چندر شیکھر باونکولے کو بی جے پی کی طرف سے انتخابی میدان میں اتارنے کا امکان ہے ۔ایکناتھ کھڈسے نے قانون ساز کونسل جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس اٹھولے نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے کوٹے سے ایک نشست ری پبلکن پارٹی کو دی جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔