ادھو ٹھاکرے کو اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے پران پرتشٹھا کا دعوت نامہ موصول ہوا

مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو رام للا پران پرتشٹھا کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ دعوت نامہ ملنے کے بعد سنجے راؤت نے بی جے پی کی تنقید کی ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ایودھیا میں ہونے والی رام للا پران پرتشٹھا تقریب سے دو دن پہلے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ انہیں دعوت نامہ اسپیڈ پوسٹ کے ذریعے موصول ہوا ہے۔ اس سے پہلے ادھو کو تقریب کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے شیو سینا (ادھو دھڑے) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر تنقید کی تھی۔

تاہم اب ڈاک کے ذریعے دعوت نامے بھیجے جانے پر بھی پارٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے سنجے راؤت کا کہنا تھا کہ بھگوان رام اس کے لیے ان پر’ شاپ‘ بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشہور شخصیات اور فلمی ستاروں کو خصوصی دعوتیں دے رہے ہیں حالانکہ ان کا رام جنم بھومی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


ہندوستان ٹائمز کے مطابق راؤت نے کہا، "آپ (بی جے پی) ٹھاکرے خاندان کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں۔ ٹھاکرے خاندان نے رام جنم بھومی تحریک میں بڑا اور اہم کردار ادا کیا تھا۔ بھگوان رام آپ کو معاف نہیں کریں گے اور اس کے لیے وہ آپ کو سزا دیں گے۔ "

قبل ازیں دعوت نامہ نہ ملنے پر ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ انہیں رام مندر جانے کے دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ پہلے بھی کئی بار وہاں جا چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے یہ مطالبہ اٹھایا کہ ’پران پرتشٹھا‘ کی تقریب پی ایم مودی کے بجائے صدر دروپدی مرمو کے ذریعہ انجام دی جانی چاہئے۔ رام مندر ان کے والد بالا صاحب ٹھاکرے کا خواب تھا۔


انہوں نے مندر کی تعمیر پر خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم، انہوں نے بی جے پی پر تنقید کی اور کہا کہ بھگوا پارٹی نے اس تقریب پر قبضہ کر لیا ہے۔ ٹھاکرے نے کہا تھا، ’’میں ایک رام بھکت ہوں، ایک محب وطن ہوں، اندھا بھکت نہیں ہوں۔ رام مندر کی تعمیر میرے والد کا خواب تھا۔‘‘ 22 جنوری کو اپنی پارٹی کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ادھو نے کہا کہ وہ ناسک کے کالارام مندر میں اسی وقت پوجا کریں  گےجب وزیر اعظم  مودی رام مندر کا افتتاح کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔