ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور ایکناتھ شندے پر بولا حملہ، کہا- ’ہر جنگ میں فتح یاب ہوں گے‘

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی اور شیو سینا کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کو نشانہ بنایا ہے

ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
ادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی اور شیو سینا کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ہر لڑائی جیتنی ہے اور ہم جیتیں گے ہی، لڑائی چاہے عدالت کی ہو یا کمیشن کی۔‘

انہوں نے مزید کہا، "تاریخ میں ٹھگوں کی بغاوت کی طرح مہاراشٹر میں ہندوتوا کے نام پر جعلسازی کرنے والے لوگوں نے حد پار کر دی ہے لیکن صرف ہاتھ میں بھگوا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، زعفران دل میں ہونا چاہئے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانا ہے اور ہندوتوا کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم عوام کے ذہن کی جنگ جیت گئے تو ان کے ذہن کا وہ جذبہ برقرار رہے گا، اس بات کو ذہن میں رکھیں۔


اس دوران شیو سینا کو دھوکہ دینے والے شیواجی آڈل راؤ پاٹل کو نشانہ بناتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ حلقہ شیرور میں کچھ لوگوں نے پارٹی چھوڑی لیکن اب بھی وہ میرے ساتھ ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ شیو نیری قلعہ شیرور حلقہ میں ہے۔ جس علاقے میں شیونری ہے وہاں غداروں کو سیاست میں نہیں آنا چاہیے، ورنہ شیو نیری کی توہین ہوگی۔

قبل ازیں، پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ وہ دسہرہ ریلی میں نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کریں۔ شیو سینا کی ریلی 5 اکتوبر کو شیواجی پارک میں منعقد کی جا رہی ہے جس سے ادھو ٹھاکرے خطاب کریں گے۔

غور طلب ہے کہ شیوسینا کی دسہرہ ریلی مہاراشٹر کی سیاست میں خاص اہمیت کی حامل رہی ہے۔ فی الحال شیوسینا کے دونوں دھڑے جو کہ دو حصوں میں بٹ چکے ہیں، 5 اکتوبر کو ہونے والی دسہرہ ریلی میں اپنی طاقت دکھانے کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔