پچھلی لڑائی جمہوریت کو بچانے کی تھی اور آئندہ اسمبلی کی لڑائی ہماری بقا کی جنگ ہے: ادھو ٹھاکرے
بی جے پی کے سابق ڈپٹی میئر راجو شندے سمیت چھ کارپوریٹروں نے شیو سینا (یو بی ٹی) میں شمولیت اختیار کی اور انھیں پارٹی کی رکنیت دی گئی۔
اورنگ آباد میں کل شیو سینا (ٹھاکرے) کے صدر ادھو ٹھاکرے نے شندے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گناہ چھپانے کے لیے اسکیموں کی بارش کی جا رہی ہے۔ ادھو نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کے درمیان جائیں اور شندے حکومت کی کھوکھلی اسکیموں کے بارے میں سچ بتائیں۔
اورنگ آباد میں کل اتوار کو ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں شیو سنکلپ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے سابق ڈپٹی میئر راجو شندے سمیت چھ کارپوریٹروں نے شیو سینا (یو بی ٹی) میں شمولیت اختیار کی اور انھیں پارٹی کی رکنیت دی گئی۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے نے پورے مراٹھواڑہ میں شیوسینا کی توسیع کی تھی لیکن ہمیں لوک سبھا انتخابات میں یہ سیٹ کھونی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جیت یا ہار حتمی نہیں ہے۔ الیکشن ہارنے پر بھی زندگی ختم نہیں ہوتی۔ پچھلی لڑائی جمہوریت کو بچانے کی تھی اور آئندہ اسمبلی کی لڑائی ہماری بقا کی جنگ ہے۔ اس لیے کارکنان آئندہ انتخابات میں حکومت کے جعلی بیانیے کی نشاندہی کریں اور عوام کو اس کے بارے میں بتائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔