اُدے پور: کانگریس کے چنتن شیویر کا آج آخری دن، کئی مسودوں کو حتمی شکل دئے جانے کی توقع...ویڈیو

ادے پور میں جاری کانگریس کے سہ روزہ چنتن شیویر کا آج آخری دن ہے، راہل گاندھی آج شیویر سے خطاب کریں گے، جبکہ کئی مسائل پر بحث مکمل ہونے کے بعد مسودوں پر حتمی مہر ثبت کی جائے گی

’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ سے سونیا گاندھی کا خطاب / ٹوئٹر
’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ سے سونیا گاندھی کا خطاب / ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ادے پور میں تین روزہ کانگریس چنتن شیویر 2022 کا آج آخری دن ہے۔ شیویر سے آج پارٹی لیڈر راہل گاندھی خطاب کریں گے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران متعدد لیڈران نے اپنے خیالات پیش کئے اور پارٹی میں کچھ اہم تبدیلیاں کا مطالبہ کیا گی، اس سے متعلق تمام مسودوں پر حتمی مہر ثبت کئے جانے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ یہ چنتن شیویر پانچ ریاستوں میں پارٹی کی شکست کے بعد منعقد کیا گیا ہے، کیمپ کے ذریعے ان وجوہات کو تلاش کرنا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کی ہار ہوئی۔ اس چنتن شیویر 2022 کے اعلامیہ کی تیاری کے مقصد سے پارٹی نے 6 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن کی سفارشات کے بعد پارٹی کے لئے سال 2024 میں ہونے والے انتخابات کا روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔


کانگریس پارٹی نے تقریباً 9 سال کے وقفے کے بعد اس چنتن شیویر کا انعقاد کیا ہے۔ کیمپ میں پارٹی کے 430 رہنماؤں نے شرکت کی اور 6 نکاتی تجویزات منظور کی گئی۔ تجویزارت کو 6 کمیٹیوں کے ذریعے بحث کے لئے پارٹی صدر سونیا گاندھی کے پاس بھیجا جائے گا۔ ان تجویزات میں مختلف مسائل کا ذکر کیا گیا ہے، جن میں کسان، زراعت، نوجوانوں سے متعلق مسائل، سماجی انصاف اور فلاح و بہبود اور معیشت شامل ہیں۔ ان تمام مسائل پر سی ڈبلیو سی میٹنگ میں بحث کی جائے گی۔

کانگریس کے چنتن شیویر میں شامل اہم موضوعات میں تنظیم میں نوجوانوں، ایس سی-ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں کے لیے 50 فیصد ریزرویشن پر غور، ایک خاندان ایک ٹکٹ فارمولہ، یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے اندرونی انتخابات، کسانوں کو ایم ایس پی کی ضمانت اور پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل شامل ہیں۔ خیال کیا جا رہی ہے کہ سی ڈبلیو سی کچھ غیر متوقع فیصلے لے سکتی ہے۔ پارٹی صدر سونیا گاندھی نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور اس کے کام کرنے کے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی صاف کہہ دیا ہے کہ پارٹی نے لیڈروں کو بہت کچھ دیا ہے اور اب ان کے لئے موقع ہے وہ پارٹی کے لئے کچھ کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 May 2022, 10:34 AM