مالیوال کو دھمکی دینے والے دو ملزم گرفتار

سواتی مالیوال کی قیادت میں دہلی بھر کے اسپا سینٹروں میں سیکس ریکٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کی کارروائی کے بعد دہلی میں کئی اسپا اور مساج پارلر بند کر دیئے گئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی پولس نے خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالیوال اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس نے اس معاملہ میں دو لوگوں کو آئی پی سی کی دفعات 506،509،186،189،34 کے تحت گرفتار کرلیا ہے اور آگے جانچ شروع کر دی ہے۔

سواتی مالیوال کی قیادت میں دہلی بھر کے اسپا سینٹروں میں سیکس ریکٹ چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کی کارروائی کے بعد دہلی میں کئی اسپا اور مساج پارلر بند کر دیئے گئے ہیں۔کارروائی کے دوران، ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کو کچھ اسپا مالکان کی طرف سے کئی دھمکی آمیز کال اور آڈیو ریکارڈنگ ملیں۔


خواتین کمیشن کی چیئرمین نے 20 ستمبرکو دہلی پولس کو خط لکھ کر معاملہ میں فوراً کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خط کے ساتھ آڈیو کلپ اور کال ریکارڈنگ بھی دہلی پولس کو دی گئی تھی۔ پولیس نے شکایت ملنے پر کئی دنوں تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ 26 ستمبر کو سواتی مالیوال نے معاملہ میں دہلی پولس کو ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ مالیوال نے کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے کہ دہلی پولس نے اس معاملہ میں ملزمان کو تب گرفتار کیا جب پولس کو سمن جاری کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔