میٹرو کی بلواور پنک لائن سروس شروع
دن میں ایک بجے سے چار بجے تک سروس کو بند کردیا جاتا ہے اور اس دوران سبھی میٹرو ٹرین کو سینیٹائز اور اسٹیشن احاطہ میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
پانچ مہینے بعد آج صبح سات بجے سے دہلی میٹرو کی دو لائنوں پر ٹرین اور دوڑنا شروع ہو گئیں۔ دہلی میٹرو کی 3/4 بلو لائن،دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی/ویشالی اور لائن سات(پنک لائن) مجلس پارک سے شیووہار کا آپریشنشروع ہو گیا۔
یہ سروس بھی صبح اور شام چار چار گھنٹے تک رہے گی۔اس میں صبح سات بجے سے 11 بجے تک اور شام چار بجے سے شب8 بجے تک میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی۔
ڈی ایم آر سی نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ دہلی میٹرو کی بلو لائن،دوارکا سیکٹر 21 سے نوئیڈا الیکٹرانک سٹی/ویشالی اور پنک لائن مجلس پارک سے شیو وہار کا آپریشن شروع ہوگا۔یہ سروس بھی صبح اور شام چار چار گھنٹے تک رہے گی۔قومی دارالحکومت علاقہ میں پیر سے میٹرو آپریشن شروع ہوگیا اور یہ یلو لائن پر جاری ہے۔
دن میں ایک بجے سے چار بجے تک سروس کو بند کردیا جاتا ہے اور اس دوران سبھی میٹرو ٹرین کو سینیٹائز اور اسٹیشن احاطہ میں صاف صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب احتیاط کے طور پر میٹرو خدمات 22 مارچ سے بند تھیں۔ڈی ایم آر سی نے انفیکشن کے پیش نظر اسٹیشن کے اندر صاف صفائی کے بہتر انتظامات کیےہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Sep 2020, 6:40 AM