کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین تصادم، دو ملی ٹینٹ ہلاک
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چن دیوسر علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی
سری نگر: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چن دیوسر علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ملی ٹینٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے کہا، ’’دونوں پھنسے ہوئے ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا۔ تلاشی جاری ہے‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں اسکول پر روس کی بمباری، 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
ان میں سے ایک ملی ٹینٹ ہے جس کا نام حیدر ہے اور وہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ ہے۔ پولیس نے کہا کہ حیدر شمالی کشمیر میں دو سال سے زیادہ عرصے سے سرگرم تھا اور کئی جرائم میں ملوث تھا۔
یہ تصادم اس وقت ہوا جب پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا اور ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ جیسے ہی سیکورٹی فورسز اس مقام پر پہنچی جہاں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے تھے، وہ فائرنگ کی زد میں آگئے، جس سے انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : اُدے پور سے کانگریس کے نئے سفر کا آغاز... ظفر آغا
قبل ازیں، پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام کے چیان دیوسر کولگام علاقے میں ملی ٹینٹوں کے چھپنے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے درمیانی رات اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے گھر گھر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔