فرضی دہشت گردانہ حملےکی کہانی بنانےکے جرم میں کشمیر بی جے پی کے دو لیڈر گرفتار

پولیس نےبتایا کہ دوسیکورٹی گارڈوں میں سے ایک کی سروس رائفل سے حادثاتی طورپرچل گئی جس کے نتیجہ میں مسڑاشفاق زخمی ہوگئے اور انہوں نے قبول کیا کہ یہ فرضی حملہ تھا۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دو لیڈروں اور ان کے پی ایس او کو گرفتار کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے بی جے پی صدر کے بیٹے اشفاق احمد اور بی جے پی کے کپواڑہ ضلع کے ترجمان بشارت احمد کو پیر کو گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں کو زیادہ سیکورٹی کور حاصل کرنے کے لئے مبینہ طورپر فرضی دہشت گردانہ حملے کی کہانی بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ مسٹر اشفاق کے دو سیکورٹی گارڈوں کو بھی اس کی (مسٹر اشفاق) اور مسٹر بشارت کے ساتھ ساز باز کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈروں نے 16 جولائی کو دو سیکورٹی گارڈوں کی ساز باز سے سیکورٹی بڑھانے کے لئے کپواڑہ میں ایک دہشت گردانہ حملے کی کہانی بنائی۔ مسٹر اشفاق کے ہاتھ میں گولی لگی اور اس کا علاج مقامی اسپتال میں کیا گیا۔


پولیس نے حالانکہ دہشت گردانہ حملے کے دعوے کو خارج کردیا اور کہاکہ دوسیکورٹی گارڈوں میں سے ایک کی سروس رائفل سے حادثاتی طورپرچل گئی جس کے نتیجہ میں مسڑاشفاق زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے قبول کیا کہ یہ فرضی تھا۔ ذرائع نے کہا کہ اس قبول نامہ کے بعد ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا اورپیر کو کپواڑہ کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمین کو سات دن کے لئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔