لارنس بشنوئی گروہ کے دو گینگسٹر گرفتار، پنجاب پولیس کے ہاتھ لگی بڑی کامیابی

پنجاب پولیس نے منگل کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ان گینگسٹرس کا تعلق لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سے ہے۔

لارنس بشنوئی
لارنس بشنوئی
user

قومی آواز بیورو

پنجاب پولیس نے منگل کو ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ان گینگسٹرس کا تعلق لارنس بشنوئی اور گولڈی برار سے ہے۔ موہالی کے ایس ایس پی وویک شیل سونی نے بتایا کہ دونوں ملزمین کی شناخت گگن دیپ سنگھ عرف گاگی اور گرپریت سنگھ عرف گوپی کی شکل میں ہوئی ہے، جو ہریانہ کے سرسا ضلع کے ڈبوالی علاقے کے رہنے والے ہیں۔

سونی نے کہا کہ دونوں کو موہالی کے پاس سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے 32 کیلبر کی 2 پستول، 8 کارتوس اور ایک اسکارپیو کار برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایس پی وویک شیل سونی کا کہنا ہے کہ دونوں گینگسٹر گولڈی برار کے لگاتار رابطے میں تھے۔ انھوں نے سدھو موسیٰ والا کے قتل کے لیے حملہ آوروں کو ٹویوٹا اور کورولا گاڑی مہیا کرائی تھی۔ حال ہی میں منپریت سنگھ کو موسیٰ والا کے قتل کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے دونوں ملزم برار کی ہدایت پر کام کر رہے تھے۔ یہ پنجاب اور راجستھان کے سرحدی علاقے سے غیر قانونی اسلحوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ان کا کام ہتھیاروں کو شوٹروں تک پہنچانا تھا۔


سونی نے کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے موہالی پولیس نے اینٹی گینگسٹر فورس کی ایک ٹیم کے ساتھ آپریشن شروع کیا تھا۔ گگن دیپ اور گرپریت کو اسلحوں اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔