حج 2019: درخواستیں داخل کرنے کے لئے صرف دو دن باقی

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج کی درخواست فارم کی آن لائن خانہ پری اور وصولی کے لئے حج ہاؤس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، یہ سہولت بوقت 10:30 بجے صبح تا 5:00 بجے شام تک مہیا رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے کہا ہے کہ حج 2019 کے آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 نومبر ہے‘ اس طرح درخواست فارم داخل کرنے کے لئے صرف دو دن ہی باقی رہ گئے ہیں‘ اس لئے خواہش مند عازمین درخواست داخل کرنے میں عجلت کریں۔

تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج کی درخواست فارم کی آن لائن خانہ پری اور وصولی کے لئے حج ہاؤس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، یہ سہولت بوقت 10:30 بجے صبح تا 5:00 بجے شام تک مہیا رہے گی۔ آن لائن فارم داخل کرنے کے بعد درخواست گذار فارم کی ہارڈ کاپی، ضروری دستخط کروانے کے بعد مناسب دستاویزات کے ساتھ دفتر حج کمیٹی میں داخل کریں، بعض افراد نے آن لائن درخواستیں داخل کی ہیں لیکن اس کی ہارڈ کاپی حج کمیٹی میں داخل نہیں کی ہے، کور نمبر جاری کرنے کے لئے ہارڈ کاپی داخل کرنا لازمی ہے، اس کو نظر انداز نہ کریں۔ تاحال حج کمیٹی میں لگ بھگ 7,575 درخواستیں داخل کی جاچکی ہیں جن کو کور نمبر الاٹ کردیئے گئے ہیں۔

پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ ایک فارم میں پانچ افراد کے نام شامل کرنے کی گنجائش مہیا کی جا رہی ہے ان کے ساتھ دو شیر خوار بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کے لئے حج ہاؤس کو آتے وقت اپنے ساتھ پاسپورٹ کی کاپی، اگر موجودہ پتہ پاسپورٹ میں درج پتہ سے الگ ہو تو ایڈریس پروف، ایک عدد کینسل شدہ چیک یا بینک پاس بک کی کاپی، پروسسنگ فیس کی ادائیگی کا چالان اور ایک عدد فوٹو کے علاوہ نامینی کی تفصیلات ساتھ لائیں۔

جن افراد کی عمر 70 سال ہوچکی ہو ان کا بغیر قرعہ اندازی کے راست انتخاب عمل میں آئے گا۔ پاسپورٹ 17 نومبر 2018 سے قبل جاری کردہ اور 31 جنوری 2020 تک کا ہو۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-23298793 پر ربطہ کیا جاسکتا ہے۔ حج فارم www.hajcommittee.gov.in پر داخل کئے جاسکتے ہیں۔ اس سائیٹ کو کھولنے کے بعد تمام ہدایات یکے بعد دیگرے اسکرین پر ظاہر ہوجائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔