بی جے پی کے دو اراکین پارلیمنٹ مالدہ میں گرفتار

بی جےپی کے دونوں ممبران پارلیمنٹ مبینہ طور پر پولیس کی اجازت کے بغیر اسٹیشنوں کا دورہ کرہے تھے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور اور پلوکا ریلوے اسٹیشن کو پہنچے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے مالدہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کھوگین مورمواور کوچ بہار کے ممبرپارلیمنٹ نشیت پرمانک کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ دونوں ممبران پارلیمنٹ مبینہ طور پر پولیس کی اجازت کے بغیر اسٹیشنوں کا دورہ کرہے تھے۔ پولیس نے مالدہ شمال کے رکن پارلیمنٹ کھوگین مرمو اور کوچ بہار کے رکن پارلیمنٹ نشیت پرامنک کو پلوکاریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق پولیس نے بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو پلوکا ریلوے اسٹیشن پر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردے۔اجازت نہیں ملنے پر احتجاجاً سڑک پر بیٹھ گئے۔پولیس نے بی جے پی کے دونوں رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرکے مقامی پولس اسٹیشن لے کر چلے گئے۔گزشتہ ہفتے شہری ترمیمی ایکٹ پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے بعد ہی ملک بھر میں احتجاج ہورہے ہیں۔بالخصوص شمالی مشرقی ریاستوں اور بنگال میں احتجاج ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں مالدہ ریلوے کے ہریش چندر ریلوے اسٹیشن پر مظاہرین نے جم کر ہنگامہ آرائی کی تھی۔ریلوے کے افسران کے مطابق اسٹیشن کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔اسے ٹھیک ہونے میں دو مہینے لگ جائیں گے۔

بی جے پی رہنماؤں اور حامیوں نے پولیس اراکین پارلیمنٹ پر الزام لگایا کہ پولیس نے ان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے۔ کوچ بہار کے رکن پارلیمنٹ نشیت پرمانک نے بتایا کہ وہ شمالی مالدہ کے رکن پارلیمنٹ کھوگین مرمو اور بی جے پی کے لیڈر ان کے ساتھ آج سہ پہر ہریش چندر پور جارہے تھے، لیکن پولیس نے انھیں درمیان میں ہی روک لیا۔ پرمانک نے الزام لگایا کہ حکمراں ترنمول کانگریس اور پولیس انتظامیہ کی مدد سے ریاست میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال حکومت پر دہشت گردوں کی بالواسطہ مدد کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولس کے رول پر انگلی اٹھنی لازمی ہے اور ضرورت پڑنے پر اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔