43 اموات کا ذمہ دار کون؟ بلڈنگ کا مالک اور مینیجر گرفتار

دہلی میں کل لگی زبر دست آگ کے بعد اس بلڈنگ کے مالک اور فیکٹری کے مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن یہ ابھی بھی طے ہونا ہے کہ اس کااصلی ذمہ دار کون ہے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی میں رانی جھانسی روڈ پر واقع چار منزلہ فیکٹری میں اتوار کی صبح آگ لگی تھی جس میں 43 مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور 43 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے اس معاملہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک تو اس بلڈنگ کا مالک ہے اور دوسرا اس بلڈنگ میں چل رہی فیکٹری کا مینیجر ہے اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔فیکٹری کا مالک ریحان ہے اور اس کا مینیجر فرقان ہے ۔شروعاتی جانچ کے مطابق آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیکٹری جس بلڈنگ میں چل رہی تھی وہ 600 گز میں ہے اور اس بلڈنگ کے تین بھائی ریحان، شان اور عمران مالک ہیں اور یہ تینوں بھائی باڑا ہندو راؤ میں رہتے ہیں۔پولیس کے مطابق مکان کا ایک حصہ خود ریحان کے پاس ہے جبکہ باقی حصہ اس نے کرائے پر دیا ہو اہے۔دہلی پولیس نے موقع سے نمونہ اٹھائے ہیں اور جانچ شروع کر دی ہے ۔ اس سارے معاملہ کی جانچ میجسٹریٹ سے کرانے کے حکم دئے ہیں۔

ایک طرف جہاں دہلی کی کیجریوال حکومت نے مرنے والے کے اہل خانہ کو دس دس لاکھ کا معاوضہ دینےکا اعلان کیا ہے اور مرکزی حکومت نے دو دو لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے وہیں دوسری جانب بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نےبہار کے مرنے والوں کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اس سارے معاملہ میں ابھی تک سب ایک دوسرے کےاوپر الزام لگا رہے ہیں لیکن ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ آگ کے لئے کون ذمہ دار ہے ۔ ابھی یہ طے ہونا باقی ہے کہ کس ایجنسی کی اجازت سےیہ فیکٹری یہاں چل رہی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔