ڈونگری سے 15کروڑ روپئے کی ہیروئن برآمد دوگرفتار
2021 ء سے گزشتہ 9 ماہ میں این سی بی نے جو کارروائی کی ہے اس میں 3332 کیس درج کئے گئے ہیں اس میں 3573 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی کرائم برانچ کی انسداد منشیات دستہ اے این سی اینٹی نارکوٹکس سیل نے ممبئی سے ایک ایسے گروہ کو 5کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو ممبئی شہر میں منشیات فروخت کرنے کیلئے آئے تھے۔ واضح رہے یہ ممبئی کے ڈونگری علاقہ میں ڈرگس فروخت کر نے کی غرض سے آئے تھے اس کی اطلاع ملتے ہی گزشتہ روز پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے راجستھان کے پرتاپ گڑھ کے رہنے والے دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے عالمی بازار میں 15 کروڑ روپئے کی قیمت کی ہیروئین برآمد کی ہے۔
2021 ء سے گزشتہ 9 ماہ میں این سی بی نے جو کارروائی کی ہے اس میں 3332 کیس درج کئے گئے ہیں اس میں 3573 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ اطلاع کل یہاں ممبئی کے پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ہے۔
اس موقع پر اے این سی کے سر براہ ڈی سی پی دتہ نلاوڑے اور جوائنٹ پولیس کمشنر ملند بھرامبے بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ ممبئی شہر میں منشیات کے خلاف اے این سی نے جو کارروائی کی ہے اس میں یہ پہلی کارروائی ہے جس میں اتنے بڑے پیمانے پر ہیروئن ضبط کی گئی ہے۔
گزشتہ 9ماہ میں کارروائی کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے پولیس کمشنر نے کہا کہ اے این سی نے اب تک 8.5 کلو ہیروئین ضبط کی ہے جس کی مالیت 23کروڑ ہے 70 کلو چرس جو 17کروڑ, کوکین ساڑھے چار کلو 10 کروڑ گانجہ, ایم ڈی 42 کلو 26 کروڑ روپئے ضبط کی گئی ہے۔ اس کارروائی کے سبب ممبئی شہر میں اے این سی نے کئی ایسے جرائم پیشہ کو بھی گرفتار کیا ہے جو منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث تھے۔اے این سی اب یہ معلوم کر رہی ہے کہ یہ دونوں منشیات فروش کہاں سے منشیات خریدکر لائے تھے اور اس گروہ میں کون کون لوگ شامل ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔