ہندوستان سے دو پڑوسی ممالک کے لئے کورونا ویکسین کی ڈھائی لاکھ خوراکیں بھیجی گئیں

ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہونے کے پانچ دنوں بعد ہندوستان نے پڑوسی ملک بھوٹان اور مالدیپ کو کووڈ کے سلسلے میں بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ ٹیکے بھیجے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @MEAIndia
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @MEAIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہونے کے پانچ دنوں بعد ہندوستان نے پڑوسی ملک بھوٹان اور مالدیپ کو کووڈ کے سلسلے میں بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ ٹیکے بھیجے۔

صبح سویرے ممبئی سے بھوٹان جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین اور دوپہر کو ائر انڈیا کی ایک پرواز مالدیپ کے لئے ایک لاکھ ویکسین لے کر روانہ ہوئی۔ کوویشیلڈ کی یہ ویکسین پونے میں واقع ہندوستان کی فیکٹری سیرم انسٹی ٹیوٹ میں بنائی گئے ہیں۔

ہندوستان نے شروع سے ہی بھوٹان کو کووڈ ۔19 کی وبا کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہندوستان نے تقریبا دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے مالیت کے بھوٹان کو پیراسیٹامول ، ہائیڈرو آکسیروکلروکین ، پی پی ای کٹس ، این 95 ماسک ، ایکسرے مشینیں اور ٹیسٹ کٹس مہیا کی ہیں۔ ہندوستان نے وندے بھارت مشن کے تحت مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے بھوٹان کے دو لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ان کے ملک پہنچایا ہے۔۔


اسی طرح مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں بھی ایک لاکھ ویکسین پہنچ رہے ہیں۔ یہ ویکسین مفت دیئے گئے ہیں۔ مالدیپ کی آبادی پانچ لاکھ ہے۔ اس طرح یہ ویکسین تقریبا 20 فیصد آبادی کو دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ تجارتی نرخوں پر تین لاکھ ویکسین دیئے جائیں گے۔ کووڈ وبا کے دوران ہندوستان بحری جہازوں کے ذریعہ مالدیپ کو 600 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء بھیجے تھے۔ اس وبا کے اثرات سے بچنے کے لئے ہندوستان نے مالدیپ کو 25 کروڑ ڈالر کی امداد کو منظوری دی ہے۔

ہندوستان نے مالدیپ کی سیاحت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ائرببل سروس کا آغاز کیا ہے جس سے مالدیپ آنے والے ہندوستانی سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار ہوگئی ہے اور وہ مالدیپ کی سیاحت کے لئے پہلے نمبر پر آنے والا سیاح بن گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 20 Jan 2021, 4:11 PM