کرسین پریرا کو ڈرگس کیس میں ملوث کرنے والے ملزمان کی ضمانت ہو گئی، اداکارہ دبئی میں گرفتار

بامبے ہائی کورٹ نے ڈرگس کے معاملے میں کرسین پریرا کو پھنسانے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ دونوں اس معاملے میں 17 ماہ سے جیل میں تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بالی وڈ اداکارہ کرسین پریرا کوڈرگس  کے معاملے میں پھنسانے کے الزام میں گرفتار بیکر انتھونی پال اور ان کے ساتھی راجیش بوبھٹے کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ ان دونوں پر کرسین پریرا کو دھوکہ دینے کا الزام تھا اور کرسین پریرا کو  دبئی میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

انتھونی پال اور ان کے ساتھی راجیش بوبھٹے پر الزام تھا کہ انہوں نے کرسین پریرا کو ٹرافی میں چھپائی ہوئی منشیات لے جانے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد پریرا غیر ارادی طور پر ٹرافی کو دبئی لے گئی جہاں انہیں شارجہ میں گرفتار کر لیا گیا۔


واضح رہے کہ کرسین پریرا کے علاوہ ضمانت پر رہا ہونے والے ان دونوں ملزمان نے کلیٹن روڈریگز نامی شخص کو بھی منشیات دے کر دبئی بھیجا تھا۔ یہ شخص ڈی جے کا کام کرتا تھا اور اس وقت شارجہ میں منشیات کے ایک کیس میں 25 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ ایسے میں روڈریگز کے خاندان نے ہندوستانی حکومت کی مدد سے روڈریگز کی سزا کے خلاف اپیل کرنے کی جنگ لڑی ہے۔

کرسین پریرا کے  ڈرگس کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس منیش پتلے نے کل دونوں ملزمین کو ضمانت دے دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ معاملہ 500 گرام گانجہ سے متعلق ہے جو کہ بہت کم مقدار ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور ملزمان 17 ماہ سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔ جس کی وجہ سے اب انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی مقصد نہیں ہے۔ اس سے قبل سیشن کورٹ نے پال کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد اس نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔