اسٹاک مارکیٹ میں کہرام! سینسیکس 1000 پائنٹس گر کر 53000 کے قریب

اسٹاک مارکیٹ آج زبردست گراوٹ پر کھلی اور سینسیکس 650 پائنٹس ٹوٹ گیا ہے۔ مہنگائی کے اعداد و شمار بڑھنے کے خوف سے مارکیٹ کی یہ حالت ہوئی ہے

اسٹاک مارکیٹ
اسٹاک مارکیٹ
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: اسٹاک مارکیٹ آج زبردست گراوٹ کے ساتھ کھلی اور بازار میں کحرام مچ گیا۔ بازار کھلتے ہی سینسیکس 650 پائنٹس ٹوٹ چکا تھا۔ دوسری طرف نفٹی نے ابتدائی منٹ میں ہی 16000 کی اہم سطح کو توڑ دیا۔ مہنگائی کے اعداد و شمار آج آنے والے ہیں اور اس میں زبردست اضافے کے خوف سے ملکی اسٹاک مارکیٹ ٹوٹ رہی ہے۔

بازار کھلنے کے آدھے گھنٹے کے اندر سینسیکس نے 1000 سے زیادہ پائنٹس نیچے گرا۔ یہ 53000 کی سطح کو بھی توڑنے کے دہانے پر آ گیا ہے۔ سینسیکس 1029 پائنٹس گر کر 53047 کے دن کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ مارکیٹ میں تقریباً 2 فیصد کی کمی ہورہی ہے اور یہ لگاتار پانچواں دن ہے جب اسٹاک مارکیٹ میں سرخ نشان چھایا ہوا ہے۔

آج کے کاروبار میں، بی ایس ای سینسیکس 644.54 پائنٹس یا 1.19 فیصد گر کر 53443.85 پر اور این ایس ای نفٹی 174.10 پائنٹس یا 1.08 فیصد گر کر 15,993 پر آ گیا ہے۔ اس طرح نفٹی نے 16,000 کی اہم سطح کو توڑ دیا ہے۔


مارکیٹ کھلنے کے 15 منٹ کے اندر ہی سینسیکس میں گراوٹ بڑھ گئی اور اس نے 850 پائنٹس کو توڑ دیا۔ یہ 850.78 پائنٹس یعنی 1.57 فیصد کی کمی کے ساتھ 53,237.61 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف، این ایس ای کا نفٹی 255.10 پائنٹس یا 1.58 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 15,912 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج مارکیٹ پری اوپن میں ہی زبردست گراوٹ کے اشارے کے ساتھ کاروبار کر رہی تھی اور سینسیکس 480 پوائنٹ گر کر 53608 کی سطح پر آ گیا۔ اس طرح اس نے 54000 کی سطح کو بھی توڑ دیا ہے۔ اسی وقت، نفٹی میں 146 پائنٹس کی گراوٹ کے بعد 16021 پر ٹریڈنگ جاری تھی۔ اس طرح پری اوپن میں نفٹی 16,000 سے اوپر تھا لیکن جیسے ہی مارکیٹ کھلی یہ نیچے 16,000 پر آ گیا۔


آج نفٹی کے 50 میں سے 48 اسٹاک سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں اور بینک نفٹی 612.30 پائنٹس یا 1.76 فیصد کی کمی کے ساتھ 34,080.85 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ آج 9 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ادھر امریکہ سے خبر ہے کہ امریکی منڈیوں میں افراط زر 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔گزشتہ روز امریکی مارکیٹوں میں مہنگائی کے اعداد و شمار آئے اور یہاں مہنگائی کی سطح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔