تنقید کرنے والے میڈیا اداروں کو پریشان کر رہی ہے مودی حکومت: امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ذریعہ جاری کردہ انسانی حقوق کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت ان میڈیا اداروں کو پریشان کر رہی ہے جو ان کی تنقید کرتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

امریکی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں مرکزی حکومت میڈیا اداروں کو تنقید کرنے کی وجہ سے پریشان کر رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کی رپورٹ 2017 جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’ہندوستان میں کئی معاملات منظر عام پر آئے ہیں جن میں حکومت نے ان میڈیا اداروں کو ہراساں کیا ہے جنہوں نے ان پر تنقید کی۔‘‘

رپورٹ کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے، لیکن آئین میں پریس کی آزادی کے تعلق سے صاف طور سے کچھ نہیں لکھا ہے ۔ ہندوستان کی حکومت عام طور پر پریس کی آزادی کا احترام کرتی ہے۔ لیکن 2017 میں سامنے آئے کئی معاملوں میں ایسا دیکھنے کو نہیں ملا۔‘‘

امریکی محکمہ خارجہ کی اس رپورٹ میں ان واقعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ہندوستان میں پریس کی آزادی پر حملے کے طور پر دیکھے گئے ۔ ہر سال یہ رپورٹ امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری کی جاتی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کی اس سالانہ رپورٹ میں دنیا کے تمام ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بیان کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔