ٹی آرایس کے رکن اسمبلی ایس راما لنگا ریڈی حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے
ایس راما لنگا ریڈی کی عمر57 سال تھی۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ وہ دوباک اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے رکن اسمبلی ایس راما لنگا ریڈی علالت کے سبب جمعرات کی اولین ساعتوں میں شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل بسے۔ ان کی عمر57 سال تھی۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ وہ دوباک اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔
ایس راما لنگا ریڈی گزشتہ چند دنوں سے صحت کے مسائل کے سبب وہ ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروائے گئے تھے جہاں انہوں نے علاج کے دوران آج صبح آخری سانس لی۔ چار مرتبہ کے رکن اسمبلی و سابق صحافی نے 2004 میں دوباک اسمبلی حلقہ سے پہلی مرتبہ اسمبلی میں نمائندگی کی تھی۔ 2008 کے ضمنی انتخاب میں وہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں بھی وہ منتخب ہوئے۔ ان کی لاش آخری رسومات کے لئے دوباک منڈل منتقل کردی گئی۔
ایس راما لنگا ریڈی کی موت کی اطلاع پر دوباک اسمبلی کے افراد سکتہ میں آگئے۔ وہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کافی قریبی سمجھے جاتے تھے، جنہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں سرگرم حصہ لیا تھا۔ ان کی موت پر وزیراعلی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ٹی آرایس کے بیشتر لیڈران اور وزرا نے بھی ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : فہمیدہ ریاض کی نظم: ‘تم بالکل ہم جیسے نکلے‘، دیکھیں ویڈیو
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔