تریپورہ: ملک مخالف سرگرمی کے الزام میں امام سمیت تین نوجوان گرفتار

پولیس نے کہا ہے کہ عمران حسین مقامی مسجد میں امام ہیں جبکہ حامد علی ایک کسان اور ابوالقاسم استاد ہیں۔ تینوں کو مرکزی ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

گرفتار، تصویر یو این آئی
گرفتار، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ کے ضلع سپاہیجالا کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز ایک استاد اور ایک امام سمیت تین نوجوانوں کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں تین دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ انہیں تعزیرات ہند کی دفعہ 120 (اے)، 121 اور 124 (اے) کے تحت مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیڑنے اور بغاوت کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ان پر’انسداد غیر قانونی سرگرمیاں قانون (یو اے پی اے)‘ بھی لگایا گیا ہے۔ انہیں اب جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تین نوجوانوں کو اتوار کی رات اسسٹنٹ انٹیلی جنس بیورو (ایس آئی بی) اور تریپورہ پولیس کی ایک ٹیم نے جاترا پور تھانہ علاقے کے سونامورا سب ڈویژن کے ایک گاؤں سے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت عمران حسین (25)، حامد علی (38) اور ابوالقاسم (32) کے طور پر ہوئی ہے۔


پولیس نے کہا ہے کہ عمران حسین مقامی مسجد میں امام ہیں جبکہ حامد علی ایک کسان اور ابوالقاسم (32) استاد ہیں۔ تینوں کو کھڈے خولہ گاؤں میں ان کے گھروں سے اٹھایا گیا اور بعد میں مرکزی ایجنسی کی معلومات کی بنیاد پر پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔