تریپورہ: الیکشن افسر سے مار پیٹ کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر کی درخواست ضمانت منظور

تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اگرتلہ: تریپورہ مشرق حلقہ انتخاب کے لئے 26 اپریل کو ہونے والی پولنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مبینہ طور پر مار پیٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے پیر کو تریپورہ میں ایک بی جے پی لیڈر کو گرفتار کر لیا۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ شمالی تریپورہ ضلع کے بی جے پی سربراہ کاجل داس کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا، جب باگباسا اسمبلی علاقہ کے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے ان کے خلاف 26 اپریل کو ایک ایف آئی درج کی، جس میں بی جے پی لیڈر پر گزشتہ جمعہ کو ووٹنگ کے دوران ایک پریزائیڈنگ آفیسر کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔


تاہم، جب پولیس نے داس کو مقامی عدالت میں پیش کیا، تو اس نے بی جے پی لیڈر کو ضمانت دے دی۔ شمالی تریپورہ ڈی ایس پی نے پہلے معاملہ کی جانچ کے لئے ایک جانچ سمیتی تشکیل دی تھی۔

ایک دوسرے واقعہ میں، شمالی تریپورہ ضلع الیکشن آفیسر نے جمعہ کو ووٹنگ کے دوران اسی باگباسا اسمبلی علاقہ میں ایک بوتھ آفیسر کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے سبب بی جے پی رکن اسمبلی جادھو لال ناتھ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔