امت شاہ سے ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ

بیربھوم تشدد کو لے کر جاری سیاسی ہنگامہ کے درمیان ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے نمائندہ وفد نے دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑکو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
جگدیپ دھنکھر، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بیربھوم تشدد معاملے پر سیاسی گھمسان جاری ہے۔ اس درمیان ترنمول کانگریس اراکین پارلیمنٹ کے ایک نمائندہ وفد نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امت شاہ سے ملاقات کے بعد خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندوپادھیائے نے کہا کہ گورنر آئینی نظام کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ان کی وجہ سے پارلیمانی جمہوریت خطرے میں آ گئی ہے۔ اس لیے ہم نے وزیر داخلہ سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سدیپ بندوپادھیائے نے بتایا کہ بیربھوم تشدد کو لے کر مغربی بنگال حکومت کے ذریعہ تیزی سے اٹھائے گئے سخت اقدام کی جانکاری انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اس معاملے میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی انھوں نے وزیر داخلہ کو دی۔


امت شاہ کے ذریعہ دیئے گئے جواب کے بارے میں بتاتے ہوئے سدیپ بندوپادھیائے نے دعویٰ کیا کہ وزیر داخلہ نے انھیں یقین دلایا کہ وہ اسے سیاسی اینگل سے نہیں دیکھ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔