'بھارت چھوڑو تحریک' کی برسی کے موقع پر لوک سبھا میں مہاتما گاندھی اور شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

مہاتما گاندھی کی طرف سے برطانوی دور حکومت میں ملک کو آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی 'بھارت چھوڑو تحریک' کی شروعات 'اگست کرانتی دیوس' کی سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: مہاتما گاندھی کی طرف سے برطانوی دور حکومت میں ملک کو آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی 'بھارت چھوڑو تحریک' کی شروعات 'اگست کرانتی دیوس' کی سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعہ کو ایوان کی کارروائی کے دوران جدوجہد آزادی کے لازوال شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسی دن بابائے قوم مہاتما گاندھی نے پورے ملک کو آزاد کرانے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہ مہاتما گاندھی نے ہندوستان اور ہم وطنوں کو 'کرو یا مرو' کا منتر دیا تھا۔ بھارت چھوڑو تحریک ہماری جدوجہد آزادی کی تاریخ کے سب سے فیصلہ کن مراحل میں سے ایک تھی۔ اس تحریک میں ملک کے ہر فرد، نوجوان، خواتین اور ہر طبقے کے لوگوں نے متحد ہو کر ناانصافی اور جبر کی طاقتوں کے خلاف پرامن احتجاج کی طاقت کو اجاگر کیا۔


برلا نے مزید کہا کہ اس موقع پر ہم بابائے قوم مہاتما گاندھی اور اپنی جدوجہد آزادی کے تمام لازوال شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے آپ کو ان نظریات اور اقدار کے لیے وقف کریں گے جن کے لیے آزادی پسندوں نے اپنی عظیم قربانیاں پیش کیں۔

قبل ازیں سابق ممبران پارلیمنٹ اقبال احمد سرڈاگی، اسکواڈرن لیڈر کمال چودھری اور لوک سبھا کے سپیکر رمیش راٹھور کے انتقال کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایوان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے کھڑے ہو کر خاموشی اختیار کی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی، جدوجہد آزادی کے تمام لازوال شہیدوں اور فوت شدہ ممبران پارلیمنٹ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔