سپرٹیک ٹوئن ٹاور کے منہدم کرنے کا ٹرائل شروع، 22 مئی کو پوری طرح زمیں دوز ہوگی عمارت
عمارت کو گرانے کی تیاریوں کے درمیان آس پاس پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، مقامی لوگوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت دھماکے کے وقت آس پاس کی عمارتوں سے لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔
نوئیڈا میں تقریباً 100 میٹر اونچے سپر ٹیک ٹوئن ٹاورز کو منہدم کرنے کا ٹرائل اتوار یعنی آج شروع کیا گیا۔ یہ عمارت 22 مئی کو منہدم کر دی جائے گی۔ ہندوستان میں پہلی مرتبہ اتنی اونچی عمارت گرائی جائے گی۔ 32 منزلہ ٹوئن ٹاور کو گرانے کا کام ممبئی کی ایڈفس ایجنسی کو دیا گیا ہے۔ کمپنی نے اس کام کے لیے جنوبی افریقی کی کمپنی ڈیمولیشن ایجنسی کو اپنا پارٹنر بنایا ہے، عمارت میں 5 کلو بارودی مواد ٹرائل کے لیے نصب کیا جائے گا اور 5 دھماکے کیے جائیں گے۔ یہ ٹاور غیر قانونی طور پر سپرٹیک بلڈر نے بنائے تھے جنہیں سپریم کورٹ نے گرانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں شدید لو چلنے کا امکان، اورنج الرٹ جاری
عمارت کو گرانے کی تیاریوں کے درمیان اس کے ارد گرد پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور اس سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس کے تحت دھماکے کے وقت آس پاس کی عمارتوں سے لوگ باہر نہیں نکلیں گے۔ ٹوئن ٹاور کو توڑنے میں تقریباً 18 کروڑ کی لاگت آئے گی، ایک اندازے کے مطابق عمارت سے تقریباً 25 ہزار ٹن ملبہ نکلے گا۔ فی الحال تہہ خانے اور 14ویں منزل میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے دھماکہ کیا جائے گا اور عمارت کے 5 ستونوں میں بھی دھماکہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا نیا باغی عمران خان... ظفر آغا
پولیس کی حفاظت میں اس 5 کلو وزنی دھماکہ کو لایا گیا ہے، اس ٹرائل کے بعد ٹیمیں اندازہ لگا سکیں گی کہ پوری عمارت میں کتنا دھماکہ خیز مادہ استعمال ہونے والا ہے۔ وہیں ڈرائی رن سے عین قبل عمارت میں سائرن بجایا جائے گا، تاکہ لوگ احتیاط برتیں۔ معلومات کے مطابق افریقہ کی جیٹ ڈیمولیشن کمپنی اس سے قبل 108 میٹر اونچی عمارت کو گرا چکی ہے۔ ٹرائل کے دوران، ایڈفس انجینئرنگ کے سینئر ایگزیکٹیو اور تکنیکی ماہرین، جیٹ ڈیمولیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جو برنک مین، ایکسپلوزن ڈیزائن اور سیفٹی کے سربراہ مارٹنس بوتھا اور سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) بھی موجود ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔