اتر پردیش میں 11 آئی پی ایس افسران کے تبادلے
رائے بریلی کے ایس پی شلوک کمار کو بلند شہر کا سینئر ایس پی نامزد کیا گیا ہے، وہیں امبیڈکر نگر کے ایس پی آلوک پریادرشی اب رائے بریلی کے نئے ایس پی ہوں گے۔
لکھنؤ:اترپردیش حکومت نے چھ ایس پی سمیت انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے 11 سینئر افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ وارانسی کے کمشنریٹ میں اڈیشنل پولیس کمنشنر انل کمار سنگھ کو پی اے سی لکھنؤ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر بھیجا گیا ہے۔ جبکہ بلندشہر کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش سنگھ کو اڈیشنل کمشنر آف پولیس وارانسی کمشنریٹ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مودی کے ہندو راشٹر میں ہندو سب سے زیادہ پریشان... ظفر آغا
رائے بریلی کے ایس پی شلوک کمار کو بلند شہر کا سینئر ایس پی نامزد کیا گیا ہے، وہیں امبیڈکر نگر کے ایس پی آلوک پریادرشی اب رائے بریلی کے نئے ایس پی ہوں گے۔ کانپور آوٹر کے ایس پی اجیت کمار سنہا کا تبادلہ امبیڈکرنگر میں اسی عہدے پر کیا گیا ہے جبکہ تیز سوروپ سنگھ کانپور آوٹر کے ایس پی ہوں گے۔ وہ ابھی تک ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر ایس پی (عملہ) کے عہدے پرتعینات تھے۔
دیوریا کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس، ایس پی شری پتی مشر کا تبادلہ ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس پی اے سی ہیڈ کوارٹر لکھنؤ کے عہدے پر کیا گیا ہے، وہیں کانپور کمشنریٹ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنکلپ مشرا کو شری پتی مشر کے مقام پر دیوریا کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ علی گڑھ میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شلبھ پٹیل کو ہمیر پور کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔
مین پوری کے اشوک کمار رائے کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہیڈ کوارٹر سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔ ان کے مقام پر ہمیر پور کے موجودہ ایس پی کملیش دکشت کو مین پوری کا نیا ایس پی بنایا گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔